بریگزٹ پالیسی کا بائیکاٹ کوئی حل نہیں، ٹریزا مے کی ناقدین کو تنبیہ

اتوار 15 جولائی 2018 14:50

لندن ۔15 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2018ء) برطانوی وزیر اعظم ٹریزا مے نے بریگزٹ کے مذاکراتی سلسلے کو نقصان پہنچانے کے خلاف خبردار کیا ہے۔

(جاری ہے)

برطانوی اخبار ’میل آن سنڈے‘ کے مطابق مے نے اپنی قدامت پسند جماعت کے ناقدین کو تنبیہ کی کہ حکومت کی بریگزٹ پالیسی کا بائیکاٹ کرنے سے برطانیہ کے یورپی یونین سے الگ ہونے کا معاملہ کھٹائی میں پڑ سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس پالیسی کے مخالفین ابھی تک کوئی مناسب متبادل پیش نہیں کر سکے۔ برطانیہ کے یورپی یونین سے انخلاء میں تقریبا9 ماہ باقی رہ گئے ہیں۔ دوسری جانب مے کی حکومت شدید سیاسی بحران کا شکار بھی ہے۔