امریکی فوجیوں کی جسمانی باقیات، شمالی کوریا اور امریکا کے مابین بات چیت

اتوار 15 جولائی 2018 14:50

پیانگ یانگ ۔15 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2018ء) شمالی کوریا اور امریکا کے فوجی اہلکاروں نے آج اتوار کو کوریائی سرحد پر واقع ایک گاؤں میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

خبر رساں اداروں کے مطابق اس موقع پر ان امریکی فوجیوں کی جسمانی باقیات کی واپسی کے موضوع پر تبادلہ خیال کیا گیا، جو 1950ء اور 1953ء کی کوریائی جنگ میں مارے گئے تھے۔ گزشتہ ماہ شمالی کوریائی رہنما کم جونگ ان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک تاریخی ملاقات میں بھی اس موضوع پر بات چیت ہوئی تھی۔ پیونگ یانگ کا ابھی تک اس بارے میں کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔ گزشتہ ہفتوں کے دوران ایسے درجنوں تابوت شمالی کوریا کی سرحد پر پہنچائے گئے تھے، جن میں امریکی فوجیوں کی جسمانی باقیات بند ہیں۔

متعلقہ عنوان :