بیلجیئم،مسلم خواتین کے بروکینی پہن کر تیراکی کرنے پر عائد پابندی ختم

کسی کو بھی شہریوں کے ساتھ امتیازی سلوک کی اجازت نہیں دی جا سکتی ہے،عدالتی فیصلہ

اتوار 15 جولائی 2018 15:00

بیلجیئم،مسلم خواتین کے بروکینی پہن کر تیراکی کرنے پر عائد پابندی ختم
برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جولائی2018ء) بلجیم کی مقامی عدالت نے سوئمنگ پولز میں بروکینی پر عائد پابندی کو ختم کرتے ہوئے مسلمان خواتین کو مخصوص پورے لباس میں تیراکی کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ کسی کو بھی شہریوں کے ساتھ امتیازی سلوک کی اجازت نہیں دی جا سکتی ہے۔

(جاری ہے)

بیلجین کورٹ نے بروکینی پر عائد پابندی ہٹانے کا فیصلہ 2 مسلمان خواتین کی درخواست پر کیا جس میں خواتین نے موقف اختیار کیا تھا کہ بیلجیئم کے گینٹ کے سوئمنگ پولز میں مسلمان خواتین کے بروکینی پہن کر نہانے پر پابندی عائد کرکے مختصر لباس پہننے پر اصرار کیا جا رہا ہے جو کہ مذہبی آزادی کے خلاف ہے۔

واضح رہے کہ عمومی طور پر سوئمنگ کے لیے مختصر ترین لباس پہنا جاتا ہے تاہم بروکینی مسلمان خواتین کے لیے تیراکی کا ایسا مخصوص لباس ہے جس سے جسم کے تمام حصوں کو ڈھانپا جا سکتا ہے اور جسے پہن کر اطمینان سے سوئمنگ کی جاسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :