اٹلی کا مہاجرین کے موضوع پر دیگر یورپی ممالک سے تعاون کا مطالبہ

تمام یورپی ممالک اپنا کردار ادا کریں، اطالوی وزیر اعظم

اتوار 15 جولائی 2018 15:00

روم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جولائی2018ء) اٹلی نے مہاجرین کے موضوع پر دیگر یورپی ممالک سے تعاون کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے معاملے میں یورپی ساتھی ممالک اپنا کردار ادا کریں گے ۔ اطالوی وزیر اعظم جوزیپے کونتے کے مطابق انہیں امید ہے کہ مہاجرین اور پناہ کے متلاشی افراد کو قبول کرنے کے معاملے میں یورپی ساتھی ممالک اپنا کردار ادا کریں گے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ہی فرانس اور مالٹا نے پچاس پچاس مہاجرین کو اپنے ہاں پناہ دینے کا اعلان کیا تھا۔ گزشتہ دنوں بحیرہ روم میں ایک بڑی کشتی پر سوار ساڑھے چار سو مہاجرین کو بچا لیا گیا تھا۔ تاہم کوئی بھی ملک ان مہاجرین کو ریسکیو کرنے والے جہازوں کو اپنے ہاں لنگر انداز ہونے کی اجازت نہیں دے رہا تھا۔ مہاجرین کو پناہ دینے کے مسئلے پر یورپی یونین کے رکن ممالک میں شدید اختلاف پایا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :