ساہیوال ،گھریلو تنازعہ پر دو شادی شدہ لڑ کیوں ،ایک نوجوان نے زہر پی کر خود کشی کر لی ،18سالہ نوجوان نہر میں کود گیا

اتوار 15 جولائی 2018 15:00

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2018ء) ساہیوال کے نواح میں گھریلو تنازعہ پر دو شادی شدہ لڑ کیوں ،ایک نوجوان نے زہر پی کر خود کشی کر لی ۔18سالہ نوجوان نہر میں کود گیا۔چک 101/6.Rمیںا عجاز احمد کی 25سالہ بیوی رابعہ نے گھریلو تنازعہ پر زہریلی کالا پتھر دوائی پی کر خود کشی کر لی اور بے ہوش ہو گئی جسے سول ہسپتال ایمر جنسی لایا گیا مگر وہ دم توڑ گئی۔

(جاری ہے)

چیچہ وطنی سے مہمان آئی ہوئی عبد الجبار کی 35سالہ بیوی خالدہ نے گھریلو تنازعہ پر زہر پی لیا جسے بے ہو شی کی حالت میں سول ہسپتال ساہیوال لایا گیا مگر وہ دم توڑ گئی۔چک 144/9.Lکے زمیندار اقبال کے بیٹے 25سالہ صدام حسین نے والدین سے جھگڑ کر گندم میں رکھنے والی زہریلی گو لیاں کھانے سے بے ہوش ہو گیا جسے فوری طور پر سول ہسپتال ساہیوال لایا گیا مگر ایمر جنسی میں دم توڑ گیا ۔جہاز گرائونڈ کے محمد سہیل کے بیٹے 18سالہ ارسلان نے والدین سے جھگڑ کر اوور ہیڈ برج جہاز چوک کے قریب نہر لوئر باری دو آب میں چھلانگ لگا کر جان دے دی جسکی لاش کی تلاش 1122کے غو طہ خوروں کی ٹیم کر رہی ہے لیکن لاش نہیں مل سکی۔