ساہیوال ، 18سالہ لڑکا بجلی کا جھٹکا لگنے سے جاں بحق، پریشر ککر پھٹنے سے عورت جھلس گئی

اتوار جولائی 15:00

․ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 جولائی2018ء) ساہیوال میں ٹرک سٹینڈ کے قریب چیچو کی ملیاں کا 18سالہ کنڈیکٹر محمد عامر بجلی کا جھٹکا لگنے سے جاں بحق ۔پریشر ککر پھٹنے سے عورت جھلس گئی ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ چیچو کی ملیاں کے خادم حسین کا بیٹا ٹرک لوڈ پر بیٹھا تھا کہ بجلی کی تاروں کو چھونے کی وجہ سے بجلی کا جھٹکا لگا اور بری طرح جھلس گیا جسے ڈسٹر کٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ساہیوال لایا گیا مگر وہ ایمر جنسی میں دم توڑ گیا ۔چک 134/9.Lمیں ثاقب علی کی نوجوان بیوی ماہم ثاقب پریشر ککر پھٹ جانے سے جھلس گئی جسے ہسپتال دا خل کرا دیا گیا ہے۔حالت تشویش ناک ہے۔

متعلقہ عنوان :