قیدو بند کی صعوبتیں عزم اور حوصلہ پست نہیں کر سکیںنواز شریف اور مریم نواز عوامی عدالت میں سرخرو ہوئے ہیں‘افتخار علی گیلانی

میاں نواز شریف اور مریم نواز کا استقبال کرنے کیلئے ہزاروں افراد نے لاہور میں پر امن اجتماع کر کے اپنا فیصلہ ان کے حق میں دے دیا ‘وزیر تعلیم آزاد کشمیر

اتوار 15 جولائی 2018 15:00

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2018ء) آزادکشمیر کے وزیر تعلیم سکولز و کالجز اور ایم سی ڈی پی بیرسٹر افتخار علی گیلانی نے کہا ہے کہ قیدو بند کی صعوبتیں عزم اور حوصلہ پست نہیں کر سکیںنواز شریف اور مریم نواز عوامی عدالت میں سرخرو ہوئے ہیں میاں نواز شریف نے جرات مندی اور بہادری سے مشکل حالات کا مقابلہ کیا ہے ملک اور قوم کی خاطر بے پناہ قربانیاں اور خدمات دینے والے لیڈر کو عوام کے دلوں سے کوئی نہیں نکال سکا میاں نواز شریف اور مریم نواز کا استقبال کرنے کیلئے ہزاروں افراد نے لاہور میں پر امن اجتماع کر کے اپنا فیصلہ ان کے حق میں دے دیا ہے مسلم لیگ ن 25جولائی کو پاکستان کے عوام انتخابات میں عوام کی طاقت سے بھرپور کامیابی حاصل کر ے گی سازشیں مسلم لیگ ن کا راستہ نہیں روک سکتیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف کے ساتھ جو روئیہ اپنایا گیا ہے وہ پوری قوم نے دیکھ لیا تاریخ گواہ ہے کہ آج تک بیرون ملک سے واپس آکر کسی نے گرفتاری پیش نہیں کی میاں نواز شریف کی سچائی اور ایمانداری اس بات سے عیاں ہے کہ انہوں نے جیل جانے کی پرواہ کئے بغیر واپس آکر خود گرفتاری پیش کی ملک اور قوم کے ساتھ غداری کرنیوالے بزدل ملک سے باہر چھپ جاتے ہیں جبکہ عوام کا لیڈر ملک میں واپس آکر مشکل حالات کا مقابلہ کرتا ہے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے میاں نواز شریف کی قیادت میں گزشتہ پانچ سالوں کے دوران ملک کو حقیقی ترقی کی جانب گامزن کر دیا پاکستان کو بجلی کے بحران سے نکالنے ، دہشتگردی کو ختم کر کے امن کے قیام ، غربت بے روزگاری کے خاتمے ، معیشت کی بہتری کیلئے انقلابی اقدامات اٹھانے پر پاکستان کے عوام میاں نواز شریف کے حق میں 25جولائی کو فیصلہ دیں گے ووٹ کو عزت دینے کا نعرہ ہر دل میں پہنچ چکا ہے مسلم لیگ ن آئندہ پانچ سال کیلئے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر کے ایک مرتبہ پھر حکومت بنائے گی انتخابات سے قبل ہونیوالی سازشیں اور مسلم لیگ ن کے ساتھ کھیلا جانیوالے گھناونا کھیل عوامی طاقت سے ناکام ہو کر رہے گا -