ومبلڈن اوپن ٹینس، مائیک برائن نے کیریئر کا 17واں گرینڈ سلام ڈبلز ٹائٹل جیت لیا، ویمنز ڈبلز ٹائٹل کترینا سینیاکووا اور کریجسی کووا پر مشتمل جمہوریہ چیک کی جوڑی کے نام

اتوار 15 جولائی 2018 15:30

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2018ء) مائیک برائن اور جیک ساک پر مشتمل امریکن جوڑی نے ومبلڈن اوپن ٹینس مینز ڈبلز ٹائٹل اپنے نام کر لیا، یہ مائیک برائن کے کیریئر کا 17واں گرینڈ سلام ڈبلز ٹائٹل ہے، ویمنز ڈبلز ٹائٹل کترینا سینیاکووا اور بربورا کریجسی کووا پر مشتمل جمہوریہ چیک کی جوڑی کے نام رہا۔

(جاری ہے)

لندن میں منعقدہ سال کے تیسرے گرینڈ سلام ٹورنامنٹ کے سلسلے میں کھیلے گئے مینز ڈبلز فائنل میں مائیک برائن اور جیک ساک پر مشتمل امریکن جوڑی نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کے کلاسن اور ان کے نیوزی لینڈ جوڑی دار مارک وینس کو سخت مقابلے کے بعد 6-3، 6-7، (7-9)، 6-3، 5-7 اور 7-5 سے ہرا کر ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا، یہ مائیک برائن کے کیریئر کا 17واں گرینڈ سلام ٹائٹل ہے، انہوں نے اپنے جڑواں بھائی باب برائن کی عدم موجودگی میں ساک کے ساتھ پہلا ڈبل ٹائٹل جیتا ہے، باب انجری کے باعث ایونٹ میں حصہ نہیں لے سکے تھے، دوسری جانب ویمنز ڈبلز فائنل میں کترینا سینیاکووا اور کریجسی کووا پر مشتمل جمہوریہ چیک کی جوڑی نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیکول ملیشار اور کویٹا پشکے کی جوڑی کو ہرا کر ٹائٹل حاصل کیا، یہ جمہوریہ چیک کی جوڑی کا بیک ٹو بیک دوسرا گرینڈ سلام ڈبلز ٹائٹل ہے، اس سے قبل سینیا اور کریجسی نے فرنچ اوپن ویمنز ڈبلز بھی اپنے نام کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :