ایون فیلڈ ہاوس کے باہر احتجاج سے مقامی شہری پریشان

مجرم فیملی کو ایون فیلڈ ہاؤس سے نکالا جائے تا کہ ہم رات کو پر سکون نیند سو سکیں، شہری نے ویسٹ منسٹر سٹی کونسل کو ای میل کر دی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 15 جولائی 2018 15:37

ایون فیلڈ ہاوس کے باہر احتجاج سے مقامی شہری پریشان
لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15 جولائی 2018ء) احتساب عدالت سے سابق وزیراعظم کو سزا ملنے کے بعد لندن میں مقیم پاکستانیوں نے ایون فیلڈ ہاؤس کے باہر احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ ایون فیلڈ ہاوس کے باہر احتجاج سے مقامی شہری پریشان ہو گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایون فیلڈ ہاوس کے باہر احتجاج سے تنگ آ کر شہری نے ویسٹ منسٹر سٹی کونسل کو ای میل کر دی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایون فیلڈ ہاؤس میں پاکستان کی سزا یافتہ فیملی رہ رہی ہے۔فیملی پر پاکستانی عدالتوں نے کرپشن اور منی لانڈرنگ کا الزام عائد کیا ہے۔ایون فیلڈ کے پاس سے گزرتے لوگ چور چور کی آوازیں لگاتے ہیں۔مجرم فیملی کو ایون فیلڈ ہاؤس سے نکالا جائے تا کہ رات کو پر سکون نیند سو سکیں۔یاد رہے کہ احتساب عدالت سے سابق وزیراعظم کو سزا ملنے کے بعد لندن میں مقیم پاکستانیوں نے ایون فیلڈ ہاؤس کے باہر احتجاج کیا تھا۔

(جاری ہے)

اور احتجاج کا یہ سلسلہ ابھی بھی جاری ہے۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر کئی ایسی ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں جس میں لندن میں نواز شریف کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج کیا جا رہا ہے ۔جب کہ نواز شریف کو چور جیسے القابات سے نواز جا رہا ہے۔اسی صورتحال کے پیش نظر سابق وزیراعظم نواز شریفکی لندن میں رہائش گاہ کے باہر ن لیگ کے حامی اور مخالفین آپے سے باہر ہو گئے تھے اور ایک دوسرے کو نا زیبا کلمات سے نوازنے لگ گئے۔

نواز شریف کی رہائش گاہ سے باہر سے ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ن لیگ کے حامی ن لیگ مخالف نعرے لگانے والوں کو دھمکایں دے رہے اور کہہ رہے ہیں کہ یہاں پر کوئی نعرے بازی نہیں ہو گی۔یاد رہے نواز شریف کو احتساب عدالتسے 10 سال جیل کی سزا سنا دی گئی ہے ، یہی نہیں بلکہ انہیں سزا کے ساتھ ساتھ 8 ملین پاؤنڈز کا جُرمانہ بھی ادا کرنا ہو گا۔ عدالت نے نواز شریف کی جائیداد قرقی کا حکم بھی دے رکھا ہے جبکہ مریم نواز کو 7 سال قید اور دو ملین پاؤنڈز کا جرمانہ عائد کیا گیا اور ان کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی گئی۔