اوچھے ہتھکنڈوں سے جیالوں میں مزید جزبہ پیداہورہاہے،بلاول بھٹو

کمزور جمہوریت آمریت سے بہتر ہے، عوام کو گدھے کہناان کی بے عزتی ہے،مشکلات کے باوجودانتخابات میں بھرپورحصہ لیں گے،ملاکنڈ میں پریس کانفرنس سے خطاب

اتوار 15 جولائی 2018 15:40

ملاکنڈ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹونے کہا ہے کہ اوچھے ہتھکنڈوں سے جیالوں میں مزید جذبہ پیداہورہاہے،کمزور جمہوریت آمریت سے بہتر ہے،اداروں کے درمیان ٹکراو نہیں ہوناچاہیئے ، پیپلزپارٹی کوالیکشن مہم سے باہرکرنے کیلئے پابندی لگائی جارہی ہے،نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل درآمد ہوناچاہیئے،۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے اتوارکے روز ملاکنڈ میںپریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ عوام کو گدھے کہناان کی بے عزتی ہے،گالم گلوچ کی سیاست معاشرے کونقصان پہنچارہی ہے ہمیں اس قسم کی سیاست سے دور رہناچاہئے۔بلاول بھٹونے کہاکہ پارلیمان میں خلائی مخلوق کاکوئی کردار نہیں ہوناچاہیئے،ملاکنڈکے مسائل حل کرنے کی کوشش کریںگے،دہشت گرد چاہتے ہیں کہ یہاں جمہوریت نہ ہو اس لئے ٹارگٹ کیاجارہاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ عراق اور افغانستان میں دہشت گردی کے باوجود الیکشن ہوتے ہیں تویہاں کیوں نہیںہونگے۔انہوں نے کہاکہ متنازع اور کمزور پارلیمان عوام کے مسائل حل نہیں کرسکتی۔انہوں نے کہاکہ پی پی پی کو الیکشن سے باہرکرنے کیلئے دھمکیاں دی جارہی ہے اورپیپلزپارٹی کے امیدواروں کوتنگ کیاجارہاہے لہٰذاالیکشن کو متنازع نہ بنایاجائے۔انہوں نے کہاکہ الیکشن لڑناہمارابنیادی حق ہے، مشکلات کے باوجودانتخابات میں بھرپورحصہ لیںگے۔