نواز شریف کے استقبالیہ پروگرام کے دوران ملک بھر سے نہتے مسلم لیگی کارکنوں پر تشدد اور گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہیں‘ جی ٹی روڈ لالہ موسیٰ، کھاریاں، گجرات اور دیگر علاقوں سے گرفتار کیے گئے کارکنوں کو فی الفور رہا کیا جائے

مرکزی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن سعودی عرب راجہ شمروز خان کی بات چیت

اتوار 15 جولائی 2018 16:00

جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جولائی2018ء) مرکزی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن سعودی عرب راجہ شمروز خان نے کہا کہ قائد پاکستان محمد نواز شریف کے استقبالیہ پروگرام کے دوران ملک بھر سے نہتے مسلم لیگی کارکنوں پر تشدد اور گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جی ٹی روڈ لالہ موسیٰ، کھاریاں، گجرات اور دیگر علاقوں سے گرفتار کیے گئے کارکنوں کو فی الفور رہا کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس و انتظامیہ نے ظلم و جبر کی انتہا کردی ہے بے گناہ کارکنوں اور پر امن کارکنوں کو گاڑیوں سے اتار اتار کر ان پر تشدد اور پولیس کی جانب سے کارکنوں کی ذاتی گاڑیوں کی فی الفور تحقیقات کروائی جائیں۔

(جاری ہے)

ڈرنے والے نہیں جو قوتیں میاں نواز شریف کا راستہ روک رہی ہیں وہ پاکستان کو ترقی پزیر نہیں دیکھنا چاہتی 25جولائی مسلم لیگ ن کی کامیابی کا دن ، مخالفین کو ناکوں چنے چبوائیں گے انصاف کا نعرہ لگانے والے اپنی جماعت کے کارکنوں کو انصاف فراہم کریں چلے کارتوسوں دوبارہ نہیں چل سکتے ،عوام حقیقی تبدیلی کیلئے مسلم لیگ ن کا ساتھ دیں گے نواز شریف اپنی ٹیم کے ساتھ انشاء اللہ 2018کا الیکشن بھی دوتہائی اکثریت سے جیتیں گے دھرنا دینے والے انتظار کریں اور سازشوں سے باز آجائیں پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا سہرا نواز شریف کے سرہے اور یہ سفر جا ری رہے گا یہ کسی صورت نہیں رک سکتا نواز شریف اور خادم اعلیٰ شہبا ز شریف کے کا رنامے تاریخ میں سنہر ی حروف سے لکھے جائیں گئے ۔