آزادی کشمیر کے لیے اپنے جان و مال کا نذرانہ دینے والوں کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی ‘ راجہ مظہر مروت

اتوار 15 جولائی 2018 16:00

جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جولائی2018ء) راجہ مظہر مروت خان مرکزی رہنما مسلم لیگ ن سعودی عرب نے کہا ہے آزادی کشمیر کے لیے اپنے جان و مال کا نذرانہ دینے والوں کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی ۔آسیہ انداربی سمیت دیگر حریت قائدین کی گرفتاروں کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہاکہ بھارت ظلم و بربریت کے زور پر کشمیریوں کے جذبہ آزادی اور قربانی کو دبا نہیں سکتا۔

کشمیری عوام نے جبرو استبداد کے خلاف ہمیشہ آواز بلند کی ہے اور اپنے حق تک اس جدوجہد کو جاری رکھیں گے۔ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں جاری مسلسل کشمیریوں کی شہادت اور گرفتاریوں کی مزمت کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے کہاکہ قابض بھارتی افواج کے ہاتھوں نہتے کشمیریوں کے بہمانہ قتل کے واقعات پر انتہائی افسوس ہے بھارت کے اس ظلم پر خاموش نہیں رہیں گے۔

(جاری ہے)

تحریک آزادی کشمیر کی بنیاد جن خطوط پر رکھی تھی اسے پایا تکمیل تک پہنچانے کے لیے جموں وکشمیر کے عوام کسی بھی جانی و مالی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کی آزادی کے حق کو طاقت کے بل بوتے دبائے ہوئے ہے اور اس کی آٹھ لاکھ سے زائد فوج غیر قانونی اور غیر اخلاقی طور پر ریاست کے ایک بڑے حصے پر قابض ہے جو وہاں کے بے گناہ اور نہتے عوام پر ہر قسم کا ستم روا رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک آزاد کشمیر ، کشمیری عوام کی قربانیوں کی بدولت ایک نئے موڑ میں داخل ہو چکی ہے۔