ٹوکن ٹیکس دہندگان کو 10فی صد رعائت سے استفادہ کی ہدایت

اتوار 15 جولائی 2018 16:00

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2018ء) ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ محکمہ کی جانب سے دوسری شفٹ کی دی گئی سہولت سے استفادہ کریں ۔ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر موٹر امجد علی خان اور اسسٹنٹ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر موٹر سہیل شہزاد نے اے پی پی کو بتایاکہ ایکسائز ،ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول پنجاب نے 31جولائی کی مقررہ تاریخ سے قبل مالی سال 2018-19کے ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی کی صورت میں 10فی صد کی خصوصی رعائت دی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ شہری اس سہولت سے مستفید ہوں سکیں جبکہ معمول کے مطابق ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی کی صورت میں رعائت نہیں دی جائے گی ۔

اسسٹنٹ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر موٹر سہیل شہزاد نے قومی خبر ایجنسی کو بتایاکہ عوامی سہولت کے پیش نظرایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر موٹر امجد علی خان کی ہدایت پر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس راولپنڈی میں ٹوکن ٹیکس کی وصولی دو شفٹوں میں کی جا رہی ہے تاکہ کوئی بھی شہری ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی میں دی گئی رعائت کے استفادہ سے محروم نہ رہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ دوسری شفٹ کے اوقات سہ پہر 3بجے سے شام 6بجے تک رکھے گئے ہیں ۔ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر موٹر امجد علی خان نے شہریوں کو ہدایت کی کہ وہ ٹوکن ٹیکس کی بروقت ادائیگی کریں اور نہ صرف 10فی صد رعائت سے مستفید ہو ں بلکہ عدم ادایئگی کی صورت میں جرمانہ و دیگر قانونی کارروائی سے بھی بچیں ۔

متعلقہ عنوان :