Live Updates

عمران خان پاکستانی عوام کی امیدوں کامرکز بن چکے ہیں، عمران خان کی کامیابی عرش پر لکھی جاچکی ہے‘ ملک صغیر کھوکھر

اتوار 15 جولائی 2018 16:00

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جولائی2018ء) معروف سیاسی وسماجی شخصیت ملک صغیر کھوکھر نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستانی عوام کی امیدوں کامرکز بن چکے ہیں، عمران خان کی کامیابی عرش پر لکھی جاچکی ہے، 25 جولائی کو رسمی کارروائی باقی ہے، لاہور کے حلقہ این اے 134 سے ظہیر عباس کھوکھر، این اے 135 سے ملک کرامت کھوکھر136سے ملک اسد کھوکھر کی کامیابی یقینی ہے، گزشتہ روز میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے این اے 135 اور این اے 134 میں ملک ظہیرعباس کھوکھر، اور ملک کرامت کھوکھر کوٹکٹ دیکر انتہائی دانشمندانہ فیصلہ کیا ہے اور ان دونوں حلقوں کے عوام کھوکھربرادران کے ساتھ کھڑے ہیں، اور 25 جولائی کو ملک ظہیرکھوکھر، ملک کرامت کھوکھر کو کامیابی یقینی ہوچکی ہے، انشائ اللہ 25 جولائی کو پاکستان تحریک انصاف ملک بھر سے کامیاب ہوگی اور عمران خان پاکستان کے وزیراعظم بن کر پاکستان ملک کو کرپشن، لوٹ مار سے نجات دلائیں گے اور پاکستان کوشاہراہ ترقی پر گامزن کرینگے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات