پاک فضائیہ کے ہرکولیسC-130 نے رائل ائیرٹیٹو شو2018ء میںدوسری پوزیشن حاصل کر کے وطن عزیز کا نام سر بلند کردیا

یہ عظیم کامیابی بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے مثبت پہلوکو اجاگر کرنے میں معاون ثابت ہو گی،سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف ماشل مجاہد انورکی ٹیم کو شاندار کارکردگی اور وطن عزیز کا نام سر بلند کرنے پر مبارکباد

اتوار 15 جولائی 2018 16:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2018ء) برطانیہ میں منعقد ہونے والے تین روزہ رائل انٹر نیشنل ائیر ٹیٹو شو 2018 میں پاک فضائیہ کے ہرکولیس C-130 طیارے نے دوسری پوزیشن اپنے نام کر کے وطن عزیز کا نا م سر بلند کر دیا ۔ یہ بہت بڑا اعزاز ہے کہ پاک فضائیہ کے ہرکولیس C-130 طیارہ نے دنیا بھر سے آئے ہوئے 300 طیاروں میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔

اس موقع پر پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے بھی ائیر شو میں حصہ لینے والے نمبر6 سکواڈرن کے ہرکولیس طیارے کا معا ئنہ بھی کیا ۔انہیںجہاز پر مزین مختلف اقسام کی تصاویر اور پینٹنگز کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔انہوں نے اس میگا ایونٹ میں پاک فضائیہ کی ٹیم کو ان کی شاندار کارکردگی اور وطن عزیز کا نام سر بلند کرنے پر مبارکباد پیش کی ۔

(جاری ہے)

پاک فضائیہ کے دستے کی کاوش کو سراہتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ یہ عظیم کامیابی بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے مثبت پہلوکو اجاگر کرنے میں معاون ثابت ہو گی۔ پاک فضائیہ کے ہرکولیس C-130 طیارے نے خوبصورت اور پرکشش رنگوں او ر پینٹنگز کی وجہ سے لوگوں کے دل موہ لیے۔ دنیا سے آئے ہوئے تقریباً 300 سویلین اور ملٹری طیاروں جن میں امریکہ کا F-35A طیارہ ، فرانس ائیر فورس کا Rafale C طیارہ ، جرمن ائیر فورس کا Tornado IDS طیارہ اور برطانیہ کیRed Arrows نے بھی بین الا قوامی ائیر ٹیٹو شو میں حصہ لیا ۔

قبل ازیں پاک فضائیہ کے سربراہ نے چیف آف دی ائیر سٹاف پاور کانفرنس میں شرکت کی جس کا موضوعBuilding the Next Generation Air Force تھا۔ اس کانفرنس میں ہفتہ بھر جاری رہنے والی تقریبا ت جو کہ صد سالہ رائل ائیر فورس کے جشن کے طور پر منائی جا ر ہی تھیں، کے بارے میں شرکت کنندگان کو آگاہ کیا گیا ۔ سینئر حکومتی وزر ا ء ، اعلی عہدیداران اور تقریباًً ساٹھ سے زائد بین الاقوامی فضائیہ کے سربراہان نے اس کانفرنس میں شرکت کی۔ پاک فضائیہ کے سربراہ آجکل برطانیہ کے سرکاری دورے پر ہیں۔ اس دورے کا مقصد بالخصوص دونوں ممالک کی فضائیہ کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرناہے۔