خاتون باکسر رخسانہ پروین ایشین گیمز میں عمدہ کارکردگی کے لئے پرعزم

اتوار 15 جولائی 2018 16:30

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جولائی2018ء) قومی خاتون باکسر رخسانہ پروین ایشین گیمز میں عمدہ کارکردگی کے لئے پرعزم ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ میگا ایونٹ کیلئے سخت محنت کر رہی ہیں اور میڈل جیتنے کی سرتوڑ کوشش کریں گی۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کرنا میرے لئے بڑے اعزاز کی بات ہے، اس سے قبل وہ سیف گیمز میں برانز میڈل حاصل کر چکی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میری تمام تر توجہ ایشین گیمز پر مرکوز ہے، تجربہ کار کوچز کی زیرنگرانی ایونٹ کیلئے سخت محنت کر رہی ہوں اور میڈل جیتنے کی ہر ممکن کوشش کروں گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایشین گیمز میں 60 کلو گرام ویٹ کیٹگری میں حصہ لیں گی۔ واضح رہے کہ رخسانہ پروین قومی چیمپئن ہونے کے ساتھ ساتھ سیف گیمز میں بھی میڈل جیت چکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :