راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ نے جون میں 31.54 ملین ٹیکس ریونیو اکٹھا کیا،ترجمان

اتوار 15 جولائی 2018 16:50

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2018ء) راولپنڈی کنٹو نمنٹ بورڈ نے جون میں ٹیکس کی مد میں 31.54 ملین روپے کا ریونیو اکٹھا کیا ۔

(جاری ہے)

ترجمان کینٹ بورڈ قیصر محمود نے اے پی پی کو بتایاکہ راولپنڈی کنٹو نمنٹ بورڈکی ٹیکس برانچ نے گزشتہ ماہ ٹی آئی پی ٹیکس کی مد میں 31.54 ملین روپے ریکوری حاصل کی جبکہ کمپیوٹرائزڈ برتھ سرٹیفیکیٹ کے 448 کیسسز ڈیتھ کے 121 ،میرج کے 147 ،اور طلاق کے 08 ،سرٹیفیکیٹ کا اندراج کیا گیا جبکہ گزشتہ ماہ مختلف برانچوں کی شکایات وصول ہوئی جن میں سیٹیشن برانچ کی 89 شکایات وصول ہوئی جس میں سے 78 شکایات کو حل کیا گیا۔

اسی طرح واٹر سپلائی کی283 شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 96 شکایات کا ازالہ کیا گیا جبکہ بجلی کی 157 شکایات میں سے 132 شکایات کا ازالہ کیا جا چکا ہے ۔

متعلقہ عنوان :