پنجاب بھر میں اسسٹنٹ کمشنرز نے مارکیٹ کمیٹیوں کے ایڈمنسٹریٹرز کے اختیارات سنبھال لیے

اتوار 15 جولائی 2018 16:50

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2018ء) پنجاب بھر میں اسسٹنٹ کمشنرز نے مارکیٹ کمیٹیوں کے ایڈمنسٹریٹرز کے اختیارات سنبھال لیے ۔ترجمان محکمہ زراعت راولپنڈی ہارون احمد خان نے ا ے پی پی کو بتایاکہ سیکشن28-A پنجاب ایگریکلچر پروڈیوس مارکیٹس آرڈیننس کے تحت راولپنڈ ی سمیت پنجاب بھر کے تمام شہروں کی مارکیٹ کمیٹیوں کے ایڈمنسٹریٹر کے اختیارات فوری طور پر اسسٹنٹ کمشنرز کو تفویض کر دیے گئے تھے ،اس ضمن میںحکومت پنجاب کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکشن بھی جاری کر دیا گیا تھا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ سیکشن28-A کے اطلاق کے بعد مارکیٹ کمیٹیوں کے ایڈمنسٹریٹرز کے اختیارات اسسٹنٹ کمشنرز کو دیے گئے ہیں جوکہ اپنی ڈیوٹی کے علاوہ یہ فرائض سرانجام دینے کے پابند ہوں گے۔پنجاب حکومت کے ذرائع نے مزید بتایاکہ اس ضمن میںجاری نوٹیفکشن کی رو سے مارکیٹ کمیٹیوں کے فنڈز بھی فوری طور پر منجمند کردیے گئے ہیں تاھم ان فنڈز میں سے صرف عمومی اخراجات کیے جا سکیں گے ۔اگر ان فنڈز کی کسی خاص وجہ سے اشد ضرورت ہو تو اس کیلیے قبل از استعمال محکمہ جاتی منظوری لازمی قرار دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :