پاکستانی باکسر محمد وسیم آئی بی ایف فلائی ویٹ ورلڈ ٹائٹل فائٹ ہار گئے

اتوار 15 جولائی 2018 17:10

کوالالمپور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2018ء) پاکستانی باکسر محمد وسیم کو انٹرنیشنل باکسنگ فیڈریشن فلائی ویٹ ورلڈ ٹائٹل مقابلے میں جنوبی افریقن باکسر موروتی متھالین کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

اتوار کو ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں منعقدہ مقابلے میں پاکستانی باکسر محمد وسیم اور جنوبی افریقہ کے موروتی متھالین کے درمیان زبردست فائٹ ہوئی تاہم قسمت نے وسیم کا ساتھ نہ دیا، جنوبی افریقن باکسر موروتی نے وسیم کو سخت مقابلے کے بعد زیر کر کے ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا، ٹائٹل فائٹ 12 راؤنڈز پر مشتمل تھی جس میں دونوں کے درمیان فائٹ کا اسکور 114، 113، 114، 111، 116 اور 111 رہا۔

واضح رہے کہ یہ وسیم کی مسلسل آٹھ انٹرنیشنل فائٹس میں فتوحات کے بعد پہلی شکست ہے۔

متعلقہ عنوان :