پا کستان کا ٹن جنرز ایسو سی ایشن کے انتخا با ت کے شیڈول کا اعلان

اتوار 15 جولائی 2018 17:20

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2018ء) پا کستان کا ٹن جنرز ایسو سی ایشن کے انتخا با ت برائے سال 2018-19 ء کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ آج16 جولا ئی کو زون کی سطح پر عبوری الیکٹرول جا ری کیا جا ئے گا جبکہ19 جو لا ئی کو سیکر ٹری جنرل کو فرم کے نا م کی تبدیلی اور تصحیح کے لئے درخواستیں دی جا سکیں گی۔21 جولا ئی کو زون کی سطح پر الیکٹرول رول جا ری کئے جائیں گے اور سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے لئے کا غذات طلب کئے جائیں گے۔

پی سی جی اے کی سالا نہ جنرل باڈی اجلا س کا ایجنڈا 21 جولائی 2018 ء کو جا ری کیاجا ئے گا۔ عبوری ووٹر لسٹ پر سیکر ٹری جنرل کو اعتراضات 28 جولا ئی تک جمع کر وائے جا سکیں گے۔سیکر ٹری جنرل کی جا نب سے ووٹرز لسٹ کی درستگی اور تبدیلی پر اعتراضات کا فیصلہ یکم اگست کو کیا جا ئے گا۔

(جاری ہے)

سیکر ٹری جنرل ،ریٹرننگ آفیسر کے فیصلوں کے خلا ف الیکشن کمیشن کو اپیل 04اگست کو کی جا ئے گی۔

الیکشن کمیشن اپیلوں پر فیصلہ 07 اگست کو دے گا ۔الیکشن کمیشن کے فیصلہ خلا ف ریگولیٹر آف ٹریڈ آرگنا ئزیشن کو اپیل 10 اگست تک کی جا سکے گی۔کسی بھی اپیل داخل ہو نے کی صورت میں ریگو لیٹر 17 اگست کو فیصلہ کرے گا۔ووٹ ڈالنے کے اہل امیدواروں کی حتمی فہرست 20 اگست کو جا ری کی جائے گی۔28 اگست2018 ء تک سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کی 15 خا لی نشستوں پر کا غذات نا مزدگی داخل کرواسکیں گے۔

29 اگست کو سکروٹنی کمیٹی کاغذات نا مزدگی کا جائزہ لے گی اور جا نچ پڑتال کے بعد امیدواروں کی حتمی فہرست نو ٹس بو رڈ پر چسپاں کر دی جا ئے گی۔سکروٹنی کمیٹی کے کسی بھی فیصلہ کے خلاف اپیل 30 اگست تک الیکشن کمیشن کو کی جا سکے گی۔الیکشن کمیشنر یکم ستمبر 2018 کو ان اپیل کا فیصلہ کرے گا ۔الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلا ف اپیل 03ستمبر تک ریگولیٹر آف ٹریڈ آرگنائزیشن کوکی جا سکے گی۔

ریگولیٹر 06ستمبر کو فیصلہ کرے گا۔06ستمبر تک امیدوار اپنا نا م ، کا غذات نا مزدگی واپس لے سکیں گے۔08 ستمبر کو امیدواروں کی حتمی فہرست جا ری کی جا ئے گی۔پی سی جی اے کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کی15 خالی نشستوں کے لیے الیکشن 14 ستمبر کو ملتان اور کراچی میں ہوں گے۔13ستمبرکو نو منتخب ممبران سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلا ن کیا جا ئے گا۔15 ستمبر کو چیئر مین ،سینئر وائس چیئرمین اور وائس چیئرمین عہدوں کے لئے کاغذات نامزدگی داخل کر وائے جائیں گے۔

کا غذات نا مزدگی کی سکروٹنی 17 ستمبر کو کی جا ئے گی اور اسی روز امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جا ئے گی۔20 ستمبرکو پی سی جی اے کے چیئر مین ،سینئر وائس چیئر مین ، وائس چیئر مین عہدوں کے لئے پو لنگ ہو گی۔پی سی جی اے کا سالا نہ جنرل باڈی اجلا س 27 ستمبر2018(جمعرات) کو پی سی جی اے ہا ئوس ملتا ن میں منعقد ہو گا۔سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے الیکشن برائے سال 2018-19 ء کے لئے تین رکنی الیکشن کمیشن کے ناموں کی منظوری دے دی ہے۔

سینئرممبر سردارخلیل احمد خان علیا نی کو الیکشن کمیشن کا چیئر مین نامزد کیا گیا ہے جبکہ ممبران میں شیخ محمد عاصم سعید اور محفوظ احمد با جوہ شامل ہیں ۔ریٹرننگ آفیسر کے فرائض جناب آصف خلیل انجام دیں گے جبکہ ڈپٹی ریٹرننگ آفیسر کے فرائض توقیر حسین اور اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر کے فرائض مرزا توفیق بیگ ،بلال افضل ،سہیل اصغر انجام دیں گے۔

علاوہ ازیں الیکشن رولز و سرکلرز کی بھی منظوری دی گئی ۔اجلاس میں حالیہ کاٹن سیزن ،جننگ انڈسٹری کے مسائل خصوصاً ٹیکسوں کے مسائل اور دیگر امور بھی زیر بحث آئے۔ پا کستان کا ٹن جنرز ایسو سی ایشن کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلا س چیئر مین جنا ب حاجی محمد اکرم کی زیر صدارت ہوا اوراس اجلا س میںوائس چیئرمین میاں جاویدطارق ،شہزادعلی خان ،قیصر رضا،محمد سلیم ،افتخار علی جاوید،مہتاب احمد چیمہ ، دائود کریم،سلما ن مقبول ،عاشق علی بابر رحمانی،میاں قسور عباس،اویس حفیظ ،مدثر حسین ،پریم چندکوہستانی، حاجی محمد بلال اور سیکرٹری جنرل آصف خلیل شریک ہیں ۔