13جولائی کو ن لیگ کی ریلی روکنے کے لیے لائے گئے کنٹینرز کے مالکان کا بڑا نقصان ہو گیا

ٹرانسپورٹ کمپنی کو تین روز میں فی کنٹینرز 45 ہزار روپے کا نقصان ہوا، میڈیا رپورٹس

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 15 جولائی 2018 17:38

13جولائی کو ن لیگ کی ریلی روکنے کے لیے لائے گئے کنٹینرز کے مالکان کا ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15 جولائی 2018ء) 13جولائی کو ن لیگ کی ریلی روکنے کے لیے لائے گئے کنٹینرز کے مالکان کو بڑا نقصان ہو گیا۔۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے دو روز میں 300 سے زائد کنٹینرز اور منی مزدے پکڑے۔ڈرائیورز کے مطابق نہ تو انہیں پٹرول دیا گیا اور نہ ہی کنٹینرز کھڑا کرنے کا کرایہ دیا گیا۔ٹرانسپورٹ کمپنی کو تین روز میں فی کنٹینرز 45 ہزار روپے کا نقصان ہوا۔

ضلعی انتظامیہ نے لاہور کے 50مقامات پر کنٹینرز لگا کر راستے بند کیے گئے تھے۔تاہم اسی حوالے سے ڈرائیورز کا کہنا ہے کہ ان کا بہت نقصان ہوا ہے ارو نہ ہی ان کو کنٹینرز کے لیے کوئی سیکورٹی فراہم کی گئی ہے۔دو کنٹینرز کی بیٹریاں بھی چوری کر لیں گئی،اور اس نقصان کو ضلعی انتظامیہ کی طرف سے پورا بھی نہیں کیا گیا۔

(جاری ہے)

اور نہ ہی کنٹینرز کے لیے پٹرول اور کرایہ دیا گیا۔

اس کے علاوہ ریلی میں مختلف جھڑپوں کی وجہ سے کنٹیرز کو بھی نقصان پہنچا اور اس کا نقصان بھی پورا نہیں کیا گیا۔یاد رہے کہ 13جولائی کو نواز شریف اور مریم نواز کا لاہورائیر پورٹ پر استقبال کرنے کے لیے پنجاب بھر سے ن لیگی رہنماؤں کی قیادت نے لیگی کارکنان نے ائیر پورٹ کا رُخ کیا تھا ، مسلم لیگ ن کے صدرشہباز شریف اور دیگر سینئیر رہنما بھی اپنی اپنی ریلیوں کی قیادت کر رہے تھے۔

سکیورٹی خدشات کے پیش نظر لاہور کی مختلف شاہراہوں کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا تھا جبکہ لاہور تا اسلام آباد موٹروے اور جی ٹی روڈ کو بھی ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا تھا۔ راوی پُل پر رکاوٹیں عبور کرنے کے معاملے پر مسلم لیگ ن کے کارکنان اور پولیساہلکاروں میں تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد دونوں جانب سے پتھراؤ بھی کیا گیا تھا۔ لاہور کی مختلف شاہراہوں پر لائے گئے کنٹینرز ہٹانے کے لیے مسلم لیگ ن کے کارکنان نے کرینوں کی مدد بھی حاصل کی تھی۔