ہمارا بجٹ اور دفاع بیرونی دباؤ کا شکار ہیں ، اگر حالات ایسے رہے تو ہم کیسے الیکشن میں جائینگے، بلوچستان کو مثالی صوبہ بنانا چاہتے ہیں ،عبدالغفور حیدری

اتوار 15 جولائی 2018 18:00

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2018ء) ہمیں بیرونی دباؤ سے نکلنی چائیے ، ہماری بجٹ اور ہماری دفاع بیرونی دباؤ کا شکار ہیں ، اگر حالات ایسے رہے تو ہم کیسے الیکشن میں جائینگے، بلوچستان کو مثالی صوبہ بنانا چاہتے ہیں کہ یہاں امن وامان اور یہاں کی معیشت تعلیم وصحت دیگر صوبوں کیلئے ایک روڈ میپ ہو، ریاست تحفظ فراہم کرے دہشتگردوں کے نشانے پر ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہاار جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل پی بی 32 کے نامزد امیدوار مولانا عبدالغفور حیدری نے نوابزادہ سراج رئیسانی ودیگر شہداء مستونگ کے تعزیت کے موقع پہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہم کیوں بیرونی دباؤ سے نہیں نکل پارہے بھارت اور امریکہ ہمارے ملک کے اندر سیاسی عدم استحکام پیدا کرنا چاہتے ہیں تاکہ ہم سیاسی اور معاشی طور پہ اپنے پاؤں پہ کھڑے نہ ہوسکے ہمیں ہماری بجٹ اور ہماری دفاع کو بیرونی دباؤ سے نکلنا چائیے تب ہم محفوظ مستقل اور پائیدار پاکستان کی طرف سفر کرسکیں گے انہوں نے کہا کہ ہم نے ریاست کا ساتھ دیا اور دہشتگردوں کے بیانیے کو مسترد کردیا تو اب ہم دہشتگردوں کے نشانے پہ ہیں ریاست کی زمہ داری ہے کہ وہ ہماری حفاظت کرے ورنہ ملک میں انتشار کی سیاست سے خرابیاں جنم لینگی انہوں نے کہا کہ مجلس عمل صوبے میں مثالی حکومت کے خواہاں ہیں اگر موقع ملا تو امن اوامآن تعلیم وصحت سمیت صفائی کو دیگر صوبوں کیلئے رول ماڈل بنائینگے اور یہاں کے وسائل کو عوام کی ملکیت میں دینگے۔