پولیس لائن ساہیوال میں پولیس ڈرائیونگ سکول کاقیام عمل میں آچکا ہے، ڈی ایس پی ٹریفک

اتوار 15 جولائی 2018 18:00

چیچہ وطنی۔15جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2018ء) ڈی ایس پی ٹریفک ساہیوال ریاض احمد نے کہاہے کہ ڈی پی او ساہیوال جناب غلام مبشرمیکن صاحب کی ہدایت پر پولیس لائن ساہیوال میں پولیس ڈرائیونگ سکول کاقیام عمل میں آچکا ہے۔ڈرائیونگ سیکھنے کے خواہشمند مردوخواتین داخلوں کیلئے سکول انچارج سے رابطہ کرسکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے اپنے دفتر میںصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پولیس ڈرائیونگ سکول ساہیوال کے شہریوں کیلئے ڈی پی او غلام مبشرمیکن کی طرف سے ایک تحفہ ہے جو بہترین خدمات سر انجام دیگا۔ڈرائیونگ سکول سے تربیت پانے والے ڈرائیورز عملی طور پر بہتر ثابت ہو نگے۔پولیس ڈرائیونگ سکول بہترین ڈرائیونگ تربیت فراہم کرنے میں اپنا ثانی نہیں رکھتا جس کی وجہ یہ ہے کہ اسے نہ صرف پولیس پروفیشنل انسٹرکٹرز چلا رہے ہیں بلکہ اسے ایسے انچارج کی بھی خدمات حاصل ہیںجو کہ خود قانون سے پوری طرح آگاہی رکھتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :