Live Updates

سراج رئیسانی اور ساتھیوں کی شہادت بڑا المیہ ،نقصان صدیوں تک پورا نہیں ہوگا، راستے سے ہٹانے والے عناصر ملک کے خیر خواہ نہیں ، عمران خان

لوٹ کھسوٹ اور کرپشن میں ملوث کسی سیاسی جماعت کیساتھ حکومت نہیں بنائینگے،انتخابات ملتوی کرانے کی کوششیں کرنیوالوں کو ان کے مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دینگے ، اربوںروپے کی کرپشن کی ،منی لانڈرنگ کے باعث ملک اقتصادی لحاظ سے بہت کمزور ہوچکا ہے ،پیسے کی قدر میں کمی ہوئی اور ملکی معیشت دیوالیہ ہوگئی، شہباز شریف دھاندلی میں ملوث رہے ،انتخابات میں بری طرح شکست کھائیں گے،ڈیموں کے نہ بننے تک پانی کا مسئلہ حل نہیں ہوگا ، نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہ ہونے سے مشکلات میں اضافہ ہوا، عمران خان کی سراج رئیسانی کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت /سی ایم ایچ میں سانحہ مستونگ کے زخمیوں کی عیادت کے بعد پریس کانفرنس/میڈیا سے گفتگو

اتوار 15 جولائی 2018 18:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2018ء) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہاہے کہ نوابزادہ سراج رئیسانی اور ساتھیوں کی شہادت بڑا المیہ ہے جس کا نقصان صدیوں تک پورا نہیں ہوگا، ان کو راستے سے ہٹانے والے عناصر ملک کے خیر خواہ نہیں ہے ، انتخابات ملتوی کرانے کی کوششیں کرنیوالوں کو ان کے مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دینگے ، اربوںروپے کی کرپشن کی ،منی لانڈرنگ کے باعث ملک اقتصادی لحاظ سے بہت کمزور ہوچکا ہے ،پیسے کی قدر میں کمی ہوئی اور ملکی معیشت دیوالیہ ہوگئی،لوٹ کھسوٹ اور کرپشن میں ملوث کسی سیاسی جماعت کیساتھ حکومت نہیں بنائینگے،شہباز شریف دھاندلی میں ملوث رہے ،انتخابات میں بری طرح شکست کھائیں گے،ڈیموں کے نہ بننے تک پانی کا مسئلہ حل نہیں ہوگا ، نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہ ہونے سے مشکلات میں اضافہ ہوا۔

(جاری ہے)

اتوار کو بلوچستان عوامی پارٹی (ابا ) کے دفتر میں نوابزادہ سراج رئیسانی کی شہادت پر پارٹی کے صوبائی صدر میر جام کمال اور دیگر عہدیداروں سے تعزیت اور فاتحہ خوانی اور کوئٹہ کے سی ایم ایچ ہسپتال میں سانحہ مستونگ کے زخمیوں کی عیادت کے بعد پریس کانفرنس اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہاہے کہ نوابزادہ سراج رئیسانی اور ان کے ساتھیوں کی شہادت ایک بہت بڑا المیہ ہے جس کا نقصان صدیوں بعد پورا نہیںہوگا ۔

انہوں نے کہاکہ نوابزادہ سراج رئیسانی ایک محب الوطن پاکستانی تھے ،ان کو ان عناصر نے اپنے راستے سے ہٹایا ہے جو ملک کے خیر خواہ نہیں ہے اورملک میں افراتفری پیدا کرنا چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ دہشت گردانہ واقعات میں ملوث عناصر ملک میں 25 جولائی کو ہونیوالے انتخابات کو ملتوی کرانے کی کوشش کررہے ہیں مگر ایسے عناصر کبھی بھی اپنے مقصد میںکامیاب نہیں ہوں گے ۔

عمران خان نے کہا کہ الیکشن ملتوی ہوئے تو دہشت گرد کامیاب ہوجائیں گے، دہشت گردی کے خوف سے تحریک انصاف جلسے منسوخ نہیں کرے گی۔انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ انتخابات مقرر ہ وقت پر ہوں گے ،انہوںنے کہاکہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) نے اربوںروپے کی کرپشن کی اور منی لانڈرنگ کے ذریعے ملک کو کنگال کردیا ہے اس وقت ملک اقتصادی لحاظ سے بہت کمزور ہوچکا ہے ،انہوں نے کہاکہ انتخابات میں کامیابی کے بعد ہمارے پاس ملک کو ٹھیک کرنے کیلئے مختلف پلان ہے جن پر عملدرآمد کرنے سے ملک کی حالت بہتر ہوجائیگی اور جو اس وقت مشکلات ہیں وہ دور ہوجائیں گے ۔

عمران خان تے کہا کہ لوٹ کھسوٹ اور کرپشن میں ملوث کسی سیاسی جماعت چاہے وہ مسلم لیگ ہو یا پیپلز پارٹی کیساتھ مل کر مخلوط حکومت نہیں بنائی جائیگی اگر ضرورت پڑی تو کسی دوسرے سیاسی جماعت کیساتھ مخلوط حکومت بنائیں گے ۔عمران خان نے کہا ہے کہ جن لوگوں پر اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کے کیسز ہیں ان کیساتھ نہیں مل کر اقتدار میں آنے کا فائدہ ہی کیا ہے جب منشور پر عمل ہی نہ ہو۔

مسلم لیگ (ن) کو انتخابات میں ہار نظر آرہی ہے اور وہ ابھی سے نتائج قبول نہ کرنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہر الیکشن میں اپنے امپائر کھڑا کرتے تھے ،اب ایسا نہیں ہوگا جس کی وجہ سے ان کو انتخابات میں ابھی سے ہی دھاندلی نظر آرہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ سابق حکومتوں نے ملک کیلئے کبھی بھی کچھ نہیں کیا بلکہ اپنے ذات کیلئے ہمیشہ کام کرتے رہے ،اب وقت آگیا ہے کہ ہم ملکر اپنے ملک کی خاطر کام کرنا ہوگا اور جو اب تک ہمیں نقصان ہواہے اسے پورا کیا جائیگا ۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں پانی کا شدید بحران ہے ،کوئٹہ میں بھی اس وقت پانی کی قلت کے بارے میں اطلاعات آرہی ہیں جب تک ڈیم نہیں بنیں گے اس وقت تک پانی کا مسئلہ حل نہیں ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات میں اضافہ ہوا، دہشت گردی کا مقصد خوف پھیلانا اور الیکشن سبوتاژ کرنا ہے تاہم دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پورے ملک کو اکٹھا ہونا پڑے گا اور پولیس کو اسے شکست دینے کیلئے بڑا کردار ادا کرنا پڑے گا۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے جس کی وجہ سے ملک مقروض ہوگیا، پیسے کی قدر میں کمی ہوئی اور ملکی معیشت دیوالیہ ہوگئی۔مسلم لیگ (ن) کے صدر پر تنقید کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ شہباز شریف دھاندلی میں ملوث رہے اور انہیں ٹھیک ڈر لگ رہا ہے کیونکہ وہ انتخابات میں بری طرح شکست کھائیں گے۔اس موقع پر پارٹی کے مرکزی رہنماء نعیم الحق ،اعوان چوہدری ،پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری قاسم سوری ،پارٹی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات بابر یوسفزئی اور پارٹی کے دیگر عہدیدار بھی موجود تھے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات