Live Updates

لیگی خواتین مریم نواز کا پیغام گھر گھر پہنچائیں گی‘حناء پرویز بٹ

پاکستان میں تمام سزائیں صرف سیاستدانوں کا مقدر ہیں،پاکستان کا آئین توڑنے والے آج بھی ملک سے فرار ہیں

اتوار 15 جولائی 2018 18:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2018ء) مسلم یگ (ن) کی سابق رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ لیگی خواتین مریم نواز کا پیغام گھر گھر پہنچائیں گی،مریم نواز نے جیل میں اعلیٰ سہولیات کی بجائے عام قیدیوں والی سہولیات اپنے لیے پسند کیا ،پاکستان میں تمام سزائیں صرف سیاستدانوں کا مقدر ہیں،پاکستان کا آئین توڑنے والے آج بھی ملک سے فرار ہیں،میاں نواز شریف پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا ،ملک سے بحرانوں کا خاتمہ کیا ،سی پیک اور گوادر پورٹ جیسے میگاپروجیکٹ دیے لیکن پھر بھی کچھ قوتیں ان کی کارکردگی سے ناخوش تھی کیونکہ ان کا یجنڈا ہے کہ پاکستان میں ہمیشہ صرف بحران ہی رہیں،اس سے ثابت ہو چکا ہے کہ پاکستان کو ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت ان تاریک راہوں میں ڈالا جا رہا ہے جہاں سے کوئی حکومت بھی ان بحرانوں کا مقابلہ نہیں کر سکے گی،ان کا مزید کہنا تھا پاکستان کا سب سے بڑا ایک ہی جو بھی سویلین حکومت ہے اس کے پاس اختیارات ہی نہیں ہوتے ،حکومتی کسی کی ہوتی ہے اور کنٹرول کوئی اور کررہا ہوتا ہے،گزشتہ ستر سالوں سے سسٹم جاری ہے ،اس کی بنیادی وجہ یہی ہے کہ کچھ قوتیں جمہوریت کو اپنے ہاتھوں میں ہی رکھنا چاہتی ہیں کہی سیاستدان ملک سے مسائل کا خاتمہ ی نہ کردیں۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات