خیبر پختونخوامیں میڈیکل کے لیے داخلہ ٹیسٹ بارش اورانتظامیہ کی جانب سے ناقص انتظامات کے باعث ملتوی کردیا

اتوار 15 جولائی 2018 18:20

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2018ء) خیبر پختونخوامیں میڈیکل کے لیے داخلہ ٹیسٹ بارش اورناقص انتظامات کے باعث ملتوی کردیا ،ٹیسٹ ملتوی ہونے کے باعث طلباہ وطالبات مایوس لوٹ گئے۔

(جاری ہے)

ایٹا کے زیر اہتمام خیبر پختونخوامیں میڈیکل کے لیے داخلہ ٹیسٹ بارش اورانتظامیہ کی جانب سے ناقص انتظامات کے باعث ملتوی کردیا ،جس کے باعث دوردرازعلاقوں سے آنے والے طلباء وطالبات کو واپس لوٹنا پڑا ،طلباء کے مطابق غریب لوگ ہیں ہزاروں روپے خرچ کئے اب دوبارہ یہاں آنا پڑیگا،تین گھنٹے مسلسل ٹیسٹ سنٹر میں انتظار کرنے کے باوجود انتظامیہ نے ٹیسٹ ملتوی کرنے کا اعلان کردیا،جو کہ سراسر زیادتی ہے ،انتظامیہ کے مطابق داخلہ ٹیسٹ بارش اور خراب موسم کی وجہ سے ملتوی کردیا گیا ٹیسٹ کے لیے نئے تاریخ کااعلان جلد کیا جایے گا ۔

طلباء کو بذریعہ میڈیا، ایس ایم ایس سے اگاہ کیا جائے گا،انتظامیہ طلباہ وطالبات کو ایٹا اور کے ایم یو کی ویب سائٹس سے بھی اگاہ کر دیا جائے گا، سات سنٹروں پشاور،مردان،ہری پور،سیدو شریف سوات،ملاکنڈ یونیورسٹی چکدرہ دیر،کوہاٹ اور ڈی آئی خان میں ٹیسٹ ہورہے تھے۔