دہشتگردی ایک بڑامسئلہ ہے کچھ سیاسی جماعتوں کونشانہ بنایا جارہا ہے،خالدمقبول

اگر نگراںسیٹ اپ میں احتساب کے عمل میں تیزی ہوگی تو پھر بہت سے سوالات جنم لینگے،ہمارے بینرز اور جھنڈوں کو اتارا جا رہاہے۔صاف وشفاف الیکشن کا انعقاد نگران حکومت کی ذمہ داری ہے

اتوار 15 جولائی 2018 18:20

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2018ء) متحدقومی مومنٹ پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے دہشتگردی ایک بڑامسئلہ ہے کچھ سیاسی جماعتوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے ۔حکومت وقت صاف و شفاف انتخابات کے لیے موثر اقدامات اٹھائے تاکہ الیکشن کہ نتائج پر کوئی انگلی نہ اٹھائے جاسکے ۔

(جاری ہے)

بلور ہاوس پشاور میں ہارون بلور کی شہادت پر تعزیت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ایم ایم کیو پاکستان کے سربراہ خالد مقبول کا کہنا تھا کہ عوام کو تحفظ فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے کوئی بھی سیاسی جماعت عوام کی جان کو خطرے میں ڈال کر انتخابی مہم نہیںچلاسکتی۔

ان کا کہنا تھا کہ کرپشن زدہ جمہوریت قبول نہیں۔اگر نگراںسیٹ اپ میں احتساب کے عمل میں تیزی ہوگی تو پھر بہت سے سوالات جنم لینگے۔خالدمقبول کا کہنا تھا کہ سند ھ میں نگراں حکومت نے کچھ جماعتوں کو کھلی چھٹی دی ہے جبکہ ہمارے بینرز اور جھنڈوں کو اتارا جا رہاہے۔صاف وشفاف الیکشن کا انعقاد نگران حکومت کی ذمہ داری ہے۔