نواز شریف ووٹ کے تقدس کی جنگ لڑی رہے ہیں، فرمان علی خادم

نواز شریف کے فیورٹ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل مستقبل کے ڈپٹی وزیرِ اعظم ہوں گے، رہنما (ن) لیگ

اتوار 15 جولائی 2018 18:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2018ء) مسلم لیگ ن یوتھ ونگ پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ونشریات فرمان علی خادم نے کہا ہے کہ قائد انقلاب محمد میاں نواز شریف پاکستان میں ووٹ کے تقدس کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ تاریخ گواہ ہے کہ نواز لیگ جب بھی اقتدار میں آ ئیں ہیں۔ انتخابی منشور کے مطابق ریکارڈ ترقیاتی کام کئے نوجوانوں کے لئے بے شمار سکیم لائے۔

ان خیالات کا اظہار فرمان علی خادم نے امیدوار برائے قومی اسمبلی این اے 244 اور سابق وفاقی وزیر خزانہ کے مرکزی الیکشن آفس میں شرکا سے خطاب میں کیا۔ اس موقع پر ایک بڑا اعلان کرتے ہوئے فرمان علی خادم نے کہا کہ نواز شریف کے پسندیدہ امیدوار برائے قومی اسمبلی این اے 244 ڈاکٹر مفتاح اسماعیل مستقبل کے ڈپٹی وزیرِ اعظم ہوں گے۔

(جاری ہے)

کیونکہ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل ایک محنتی نوجوان اور ماہرِ اقتصادیات ہیں۔

وہ اپنی محنت سے کراچی کو بہت کچھ دلا سکتے ہیں۔ فرمان علی خادم نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی اب عوای پارٹی نہیں رھی۔ اب وہ قبضہ مافیا پارٹی بن چکی ہے۔ ان کے ھاں ورکروں کی کوئی اہمیت نہیں۔ 25 جولائی مسلم لیگ ن کی فتح اور سچ کا دن ثابت ہو گا۔ اندرون سندھ خصوصا کراچی میں امن و امان بحال کروانے میں مسلم لیگ ن کو کریڈٹ جاتا ہے ۔ نہ کہ پیپلز پارٹی کو۔

پیپلز پارٹی والے آ ج تک محترمہ بینظیر بھٹو کا کیس نہیں چلا سکے۔ ماڈل ایان علی کا کیس تو انہوں نے خوب چلایا۔ اور دونوں کیسوں کا وکیل بھی ایک ھی تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کا تین صوبوں سے صفایا ہو چکا ہے۔ بہت جلد سندھ سے بھی صفایا ہو جائے گا۔ دشمنوں کو پر امن پاکستان ہضم نہیں ہو رہا۔ پے در پے دھماکے بین الاقوامی سازش کا حصہ ہیں۔

اور انتخابات کے التوا کی ناکام کوشش ہے۔ پشاور میں ہارون بلور کی شھادت، بنوں میں سابق وفاقی وزیر اکرم خان درانی پر حملہ اور سانحہ مستونگ ایک ہی سلسلے کی کڑیاں ہیں۔ قائد انقلاب محمد میاں نواز شریف جیل سے نیلسن منڈیلا بن کے نکلیں گے۔ اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے ایک ایک کو دیکھ لیں گے۔ نواز شریف کے ہوتے ہوئے کسی کی ہمت نہیں تھی۔ کہ دھشت گردی کرے۔ شیر پاکستان کو جیل میں ڈالتے ہی بین الاقوامی ایجنٹوں کے ناپاک عزائم شروع ہو گئے ہیں۔