پاکستان اورزمباوے کی کرکٹ ٹیموں کے مابین ون ڈے میچوں زیادہ وکٹیں لینے کااعزاززمباوے کے ہیتھ ایچ سٹریک کے پاس

اتوار 15 جولائی 2018 18:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2018ء) پاکستان اورزمباوے کی کرکٹ ٹیموں کے مابین کھیلے گئے ون ڈے انٹرنیشنل میچوں زیادہ وکٹیں لینے کااعزاززمباوے کے ہیتھ ایچ سٹریک کے پاس ہے انہوں نے 20 میچوں میں177.4اووروں میں 723 رنز دے کر20.65کی اوسط سے 35 وکٹیں حاصل کیں ۔

(جاری ہے)

دوسرے نمبرپرپاکستان کے شاہد آفریدی نے 31 میچوں میں246.1اووروں میں 1132رنز دے کر 33.29کی اوسط سی34 وکٹیں حاصل کیں۔

تیسرے نمبرپرپاکستان کے وسیم اکرم نے 28 میچوں میں216اووروں میں 766 رنز دے کر23.21کی اوسط سے 33 وکٹیں حاصل کیں ۔چوتھے نمبرپرپاکستان کے ثقلین مشتاق نے 13 میچوں میں107اووروں میں 452 رنز دے کر15.06کی اوسط سے 30 وکٹیں حاصل کیں۔پانچویں نمبرپرپاکستان کے شعیب ملک نے 21 میچوں میں120.5اووروں میں 562 رنز دے کر20.81کی اوسط سے 27 وکٹیں حاصل کیں ۔

متعلقہ عنوان :