گرجا گھروں کی سکیورٹی کو مزیدسخت کرنے کی ہدایت

اتوار 15 جولائی 2018 18:40

سرگودھا۔15جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2018ء)حکومت نے مستونگ اور دیگر مقامات پر خود کش اور بم دھماکوں کے بعد ملک بھر کے تمام گرجا گھروں کی سکیورٹی کو مزیدسخت کرنے کی ہدایت جاری کردی ہیں ، تمام گرجا گھروں کی انتظامیہ سے کہا گیا ہے کہ وہ سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے میں متعلقہ ضلعی انتظامیہ سے تعاون کریں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے میں مدد مل سکے۔