Live Updates

عمران خان 1992کے ورلڈ کپ جیتنے کے حوالے سے جھوٹے دعوے کرتے رہے ہیں، سعید غنی

ورلڈ کپ جاوید میانداد اور اس وقت کے نوجوان انضمام الحق کے مرہون منت تھا، کرکٹ کے میدان میں عمران نیازی کی کارکردگی پی سی بی کے پاس محفوظ ہے،پیپلزپارٹی کے رہنما کا بیان

اتوار 15 جولائی 2018 18:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جولائی2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہعمران خان 1992کے ورلڈ کپ جیتنے کے حوالے سے جھوٹے دعوے کرتے رہے ہیں، ورلڈ کپ جاوید میانداد اور اس وقت کے نوجوان انضمام الحق کے مرہون منت تھا، کرکٹ کے میدان میں عمران نیازی کی کارکردگی پی سی بی کے پاس محفوظ ہے۔اتوار کو اپنے ایک بیان میں سعید غنی نے کہا کہ جھوٹ، مکاری، دغابازی اور مفادپرستی عمران نیازی کی خصلت رہی ہے۔

(جاری ہے)

ان کی دھوکہ دہی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ موصوف 1992کے ورلڈ کپ جیتنے کے حوالے سے بھی جھوٹے دعوے کرتے رہے ہیں۔ وہ سچ سچ بتائے کہ ورلڈ کپ میں اپنی کارکردگی کیا تھی۔ 1992کا ورلڈ کپ جاوید میانداد اور اس وقت کے نوجوان انضمام الحق کے مرہون منت تھا۔ سعید غنی نے کہا کہ ورلڈ کپ جیتنے کے بعد عمران نیازی نے انتہائی عیاری اور چالاکی سے قومی ٹیم کی جیت کو اپنی جیت سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ کے میدان میں عمران نیازی کی کارکردگی پی سی بی کے پاس محفوظ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ سے کہا کہ وہ قومی مفاد کی خاطر عمران نیازی کی کارکردگی کو منظر عام پر لائے تاکہ قوم کو جھوٹے خان کے جھوٹے دعووں کی حقیقت واضح ہو۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات