یہ جیل اورقیدکی صعوبتیں قوم سےمیرارشتہ ختم نہیں کرسکتی،نوازشریف

ووٹ کوعزت دو کاجھنڈا اٹھا کرنکلا ہوں،کلثوم نوازکوتشویشاک حالت میں اللہ کے سپردکرکے آیا ہوں، قائد کے پاکستان کوتماشا بنانے والوں کی زنجیریں توڑنا ہوں گی،فتح کایادگار دن منانے کیلئے قوم میدان میں نکلے۔سابق وزیراعظم کا سوشل میڈیا پرجاری

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 15 جولائی 2018 18:51

یہ جیل اورقیدکی صعوبتیں قوم سےمیرارشتہ ختم نہیں کرسکتی،نوازشریف
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 جولائی 2018ء) : پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ یہ جیل اور قید قوم سے میرا رشتہ ختم نہیں کرسکتی،ووٹ کوعزت دو کاجھنڈا اٹھا کرنکلا ہوں،کلثوم نوازکوتشویشاک حالت میں اللہ کے سپردکرکے آیا ہوں،قائد کے پاکستان کوتماشا بنانے والوں کی زنجیریں توڑنا ہوں گی،فتح کایادگار دن منانے کیلئے قوم میدان میں نکلے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کی جانب سے سوشل میڈیا پرجاری کردہ پیغام میں احتساب عدالت میں ایون فیلڈ ریفرنس میں سزایافتہ سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ قوم سے دور کرنے کیلئے ہمیں قید میں ڈالا گیا۔قید وبند کی صعوبتیں ہمیں عوام سے دور نہیں کرسکتی۔یہ جیل اور قید قوم سے میرا رشتہ ختم نہیں کرسکتی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قوم میری اہلیہ کلثوم نوازکی صحت یابی کیلئے عا کرے۔

میں کلثوم نوازکوتشویشناک حالت میں اللہ کے سپرد کرکے آیا ہوں۔سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ ووٹ کوعزت دو کاجھنڈا اٹھا کرنکلا ہوں۔70سال سے جاری کھیل سے نجات حاصل کرنا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ قائد کے پاکستان کوتماشا بنانے والوں کی زنجیریں توڑنا ہوں گی۔فتح کایادگار دن منانے کیلئے قوم کو25جولائی کومیدان میں نکلنا ہوگا۔ انہوں نے قوم کواپنے پیغام میں مزید کہا کہ ووٹ کی تذلیل کرنے والوں کوعبرت ناک شکست سے دوچار کرنا ہوگا۔

واضح رہے گزشتہ روز سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی بیٹی مریم نوازسے اڈیالہ جیل میں ان کی والدہ بیگم شمیم خترنے ملاقات کی۔والدہ کی نوازشریف سے ملاقات کروانے کیلئے مسلم لیگ ن کے صدرشہبازشریف ، حمزہ شہبازاور سلمان شہبازجیل میں گئے۔ جہاں پرسپرنٹنڈنٹ جیل کے دفتر میں نوازشریف اور مریم نواز کوبلایاگیا اور ان کی والدہ سے ملاقات کروائی گئی۔ اس موقع پرانتہائی جذباتی مناظر دیکھنے کوملے۔ماں اور بیٹا ایک دوسرے کے گلے مل کررو دیے۔ جس کے ساتھ ہی شہبازشریف ، مریم نواز اور حمزہ بھی آبدیدہ ہوگئے۔نوازشریف کی والدہ نے ان کی جلدرہائی کیلئے دعا کی۔ والدہ نے کہا کہ میرا بیٹا بے قصور ہے۔انشاء اللہ اللہ کی ذات انصاف کرے گی اور نوازشریف جلد جیل سے باہر ہوں گے۔