لواری ٹنل روڈ پر سڑک حادثہ،ٹرک کا کنڈیکٹر موقع پر جاں بحق ،ڈرائیور شدید زحمی

اتوار 15 جولائی 2018 19:00

چترال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جولائی2018ء) لواری سرنگ کے قریب سڑک حادثے میں ٹر ک کا کنڈیکٹر جاں بحق جبکہ ڈرائیور شدید زحمی ہو گیا، ایس ایچ او تھانہ عشریت کے مطابق ایک ٹرک نمبر C2669 پشاور سے چترال آرہا تھا کہ تیز رفتار کے باعث براڈام کے قریب اچانک سڑک پر الٹ گیا جس کے نتیجے میں ٹرک کا کنڈیکٹر جسے شاگرد بھی کہا جاتا ہے وہ ٹرک کے نیچے دب گیا اور موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ ٹرک کا ڈرائیور شدید زحمی ہوا جسے فوری طور پر عشریت پولیس نے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال دروش پہنچایا۔

(جاری ہے)

مرنے والے کا نام شیر حبیب ولد محمد نبی سکنہ دیر بالا قولنڈی بتایا جاتاہے جبکہ ڈرائیور کا نام مشتاق احمد ولد تاجبر محمد سکنہ دیر بالا قاشقاری بتایا جاتا ہے۔ پولیس کے مطابق حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا۔ لوار ٹنل روڈ پر سڑک حادثہ۔ ٹرک کا کنڈیکٹر موقع پر جاں بحق ڈرائیور زحمی۔