Live Updates

․ بونیر میں قومی اسمبلی کا ٹکٹ میرٹ پر نہیں دیا گیا ہی یہ فیصلہ کارکنوں کیساتھ سرارظلم ہے، رہنما پی ٹی آئی فصیح الدین وردگ

اتوار 15 جولائی 2018 19:00

بونیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جولائی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور ممتاز قانون دان فصیح الدین وردگ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پارلیمانی بورڈ کے جانب سے بونیر میں قومی اسمبلی کا ٹکٹ میرٹ پر نہیں دیا گیا ہے اور یہ فیصلہ کارکنوں کیساتھ سرارظلم ہے،آخری لمحات تک جماعت اسلامی کے بحیثیت ایم این اے مراعات اور مزے اُڑا کر پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی دونوں کو دھوکہ دیا۔

دوسال تک بونیری عوام کی جانب سے دیا گیا عزت کھبی نہیں بھول سکتا۔یہاں کے غریب عوام کیلئے مفت قانونی جنگ لڑتا رہونگا۔پی ٹی آئی کے قومی اسمبلی کا ٹکٹ میاں معین الدین کا حق بنتا تھا۔پارلیمانی بورڈ کے غلط فیصلے سے بونیر میں ایم این اے کا سیٹ ہاتھوں سے جارہا ہے۔عمران خان کے کہنے پر قومی اسمبلی کے سیٹ کیلئے درخواست دیا تھا۔

(جاری ہے)

ٹکٹ نہ ملنے کی وجہ سے الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ کیا۔

ان خیالات کا اظہا انہوںنے ریٹائیرڈ ڈی ایس پی سید زمین شاہ،الہیٰ بخش اور دیگر ساتھیوں کے ہمراہ پریس کلب بونیر میں ایک پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ میں عرصہ دوسال سے بونیر میں رہائیش اختیار کی تھی۔اور یہاں کے عوام کی بے لوث خدمت کر کے ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں قانونی جنگ لڑی۔میری پارٹی پاکستان تحریک استقلال پاکستان تحریک انصاف میں ضم ہونے کے بعد میں نے بونیر کے قومی نشست این اے 9 سے پارٹی ٹکٹ کیلئے درخواست دی تھی،مگر جب پارٹی نے مجھے ٹکٹ نہ دیا۔

تو میں نے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کی بجائے کاغذات واپس لئے اور پارٹی کا فیصلہ قبول کرلیا۔انہوں نے کہا کہ بونیری عوام نے مجھے بہت عزت دی ہے۔جو میں کھبی نہیں بھول سکتا۔انہوں نے پی ٹی آئی کے ڈویژنل صدر کے بارے میں کہا کہ انہو ں نے جو الفاظ میرے متعلق استعمال کئے وہ کسی بھی سیاسی لیڈر کی شایان شان نہیں ہے۔او ر میں اب بھی پاکستان تحریک انصاف کا حصہ ہوں او ر پارٹی پالیسیوں پر عمل کرتا رہونگا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات