جانی خیل یوتھ آرگنائزیشن کا این 35پر اکرم خان دُرانی اور پی کے 89 پر ملک شیرین کی حمایت کا اعلان

اتوار 15 جولائی 2018 19:00

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جولائی2018ء) جانی خیل یوتھ آرگنائزیشن نے بنوں کے قومی حلقہ این اے 35 پر ایم ایم اے کے اُمیدوار اکرم خان دُرانی اور حلقہ پی کے 89 پر ملک شیرین مالک کی حمایت کا اعلان کردیا حلقہ پی کے 89 متحدہ مجلس عمل کے اُمیدوار ملک شیرین مالک کی رہائش گاہ عوامی ہائوس میں جانی خیل یوتھ آرگنائزیشن کے ندیم عسکر اور عبدالقادر نے درجنوں ساتھیوں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جانی خیل یوتھ آرگنائزیشن نے حالیہ انتخابات کے حوالے جنرل باڈی کا اجلاس طلب کرکے لائحہ عمل طے کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ جو اُمیدوار قوم کو درپیش مسائل و مشکلات کے حل کیلئے کردار ادا کرسکے گا تو اُن کا بھرپور ساتھ دیا جائیگا اس لحاظ سے ہم نے جانی خیل کے نئے فیڈر کی تنصیب ، ڈگری کالج کا قیام ، جانی خیل ہسپتال کو واگزار کرکے فعال بنانا ، مسمار شدہ جانی خیل منڈی کی ازسرنو تعمیر و بحالی اور جانی خیل کیلئے ملنے والی فنڈز کا 3 فیصد یوتھ آرگنائزیشن کی نگرانی میں خرچ کرنا مطالبات تھے جو اُنہوں نے کامیاب ہونے کی صورت میں ان مطالبات کے حل کیلئے من وعن حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے اس موقع پر تحصیل کونسلر ملک میر محمد حیات خان ، ملک نعیم خان اور دیگر مشران بھی موجود تھے اس موقع پر ملک شیرین مالک نے حمایت کرنے والے نوجوانوں کو ہار پہنائے اور ان کے مطالبات حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ جانی خیل قبیلے کو انتہائی مشکل حالات کا سامنا کرنا پڑا لیکن افسوس کا مقام ہے کہ اس دوران سابق ایم پی ایز عدنان خان وزیر اور شاہ محمد خان وزیر نے انتہائی مایوس کن کردار ادا کیا مگر ہم نے ان قوتوں کے سامنے سچ کا علم بلند کیا اور قوم کو بڑی امتحان سے نکالا پہلے بھی قوم کے حقوق کی تحفظ کی ہے اور آئندہ بھی کریں گے متحدہ مجلس عمل ملک بھر خصوصاً خیبرپختونخواہ میں ریکارڈ کامیابی حاصل کرے گی جس کی وجہ سے مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے ہیں ۔