اسٹیٹ بینک کی رپورٹ تشویش ناک ہے،آنے والے دنوں میں مہنگائی کا طوفان برپاہوگا‘پنجاب میاں مقصود احمد
متحدہ مجلس عمل کامیاب ہوکر سودی نظام معیشت کاخاتمہ کرے گی،عوام کامعیارزندگی بہتربنائیں گے ‘امیر جماعت اسلامی پنجاب
اتوار 15 جولائی 2018 19:20
(جاری ہے)
یوں محسوس ہوتاہے کہ جیسے پوراملک ہی مافیاکے رحم وکرم پر چھوڑدیا گیاہے۔
جس کا دل کرتاہے لوٹ مار کرتاہے اور بیرون ملک چلاجاتاہے۔ حکمرانوں کو عوام کی مشکلات اور ان کے حل سے کسی قسم کی کوئی غرض نہیں۔انہوں نے کہاکہ جو حکمران ماضی میں عوام کے ساتھ مسلسل جھوٹ بولتے رہے اور معیشت کی بہتری اور بڑھوتری کے دعوے کرتے نہیں تھکتے تھے آج وہ کیوں نظر نہیں آتی ۔پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر مسلسل دبائومیں ہیں۔روپے کی بے قدری کے باعث قرضوں میں مزید اضافہ ہوگیاہے۔نجی شعبوں کے قرضوں کو دیکھاجائے تو وہ بھی 708ارب روپے تک بڑھ گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ جب تک ملک کو سودی نظام سے نجات نہیں دلائی جائے گی اور معاشی پالیسیاں اسلام کے سنہرے اصولوں کے عین مطابق نہیں تشکیل دی جائیں گی بہتری کے کوئی آثار نظرنہیں آتے۔انہوں نے کہاکہ متحدہ مجلس عمل ملک میں اسلام کے ضابطہ حیات کو لاگوکرنا چاہتی ہے۔ہم برسراقتدار آکرملک سے سودی نظام کاخاتمہ کریں گے اور اسلامی طرزمعیشت کواختیارکرکے پاکستان کے عوام کامعیارزندگی بلند کریں گے۔تجارت کے کلچرکوفروغ دیں گے اور کرپٹ افراد کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹاجائے گا۔میاں مقصوداحمد نے مزیدکہاکہ ملک کو آگے لے جانے کے لیے محب وطن اور جرات مندقیادت کی ضرورت ہے۔دینی جماعتوں کے اتحاد میں شامل صاف ستھری محب وطن قیادت کاکوئی نعم البدل نہیں۔عوام ہمارے نمائندوں کو کامیاب کرائیں،ہم ملک وقوم کی تقدیر بدل دیں گے۔مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.