ایشین گیمز کیلئے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں پر مشتمل تربیتی کیمپ قیوم سٹیڈیم پشاور میں شرو ع ہوگیا،تربیتی کیمپ میں قومی ٹیم 6 کھلاڑی شریک ہیں

اتوار 15 جولائی 2018 20:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2018ء) پاکستان آرچری فیڈریشن کے زیراہتمام ایشین گیمز کی تیاری کے سلسلے میں قومی آرچری ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ قیوم سٹیڈیم پشاور میں شرو ع ہوگیا۔اتوار کے روز سے منعقدہ اس تربیتی کیمپ میں قومی ٹیم 6 کھلاڑی شریک ہیںجن میں تین مرد اور تین خواتین کھلاڑی شامل ہیں، مرد کھلاڑیوں میں پاکستان آرمی کے محمد طیب، ادریس مجید اور محمد ندیم جبکہ خواتین کھلاڑیوں پاکستان واپڈا کی اقصیٰ نواز، پاکستان آرمی کی ام زہرہ اور نبیلہ کوثر شامل ہیں۔

اس سلسلے میںقومی آرچری ٹیم کے کوچ سرفراز نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ایشین گیمز کیلئے لگائے جانے والے اس تربیتی کیمپ کا مقصد قومی کھلاڑیوں کی بہترین ٹریننگ دینا ہے تاکہ یہی کھلاڑی ایشین گیمز میں پاکستان کیلئے میڈلز جیتنے کے قابل بن سکے ۔

(جاری ہے)

انکاکہناتھاکہ ان کھلاڑیوں کا انتخاب میرٹ پر کیاہے امید ہے کہ یہی کھلاڑی پاکستان کی نیک نامی کا باعث بنییںگے ۔

انہوںنے کہاکہ صوبائی دارالحکومت پشاور میں منعقدہ اس تربیتی کیمپ میں کوچنگ کے فرائض اجلال الدین اور سرفراز انجام دیں گے،سرفراز کا کہناتھاکہ ایشین گیمز میںآرچری کا ایونٹ 22 سے 28 اگست تک انڈونیشیا میں کھیلا جائے گا جس میں 26 ممالک کی ٹیمیں حصہ لیں گی، قومی ٹیم کے کھلاڑی 19 اگست کو جکارتہ رووانہ ہوگی ۔ایک سوال کے جواب میں سرفراز کا کہناتھاکہ وہ حال ہی میں تائیوان سے کوچنگ کی مزید کورس کرچکے ہیں اور فیڈریشن کی ہدایت پر قومی آرچری کھلاڑیوں کو تربیت دینے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے اور میری بھر پور کوشش ہوگہ کہ اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے نبھاسکوں ۔

متعلقہ عنوان :