Live Updates

لنڈی کوتل ، شاہ جی گل آفریدی کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت دیتے ہیں ،علامہ نورالحق قادری

اتوار 15 جولائی 2018 20:10

لنڈی کوتل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2018ء) این اے 43پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار علامہ نورالحق قادری کی حمایت میں قوم شینواری خوگہ خیل لنڈی کوتل میں ایک بڑا انتخابی جلسہ منعقد ہوا جس میں کثیر تعداد میں پارٹی کے کارکنوں اور سپورٹرز نے شرکت کی پی ٹی آئی کے امیدوار برائے خیبر قبائلی ضلع حلقہ این اے 43 نورالحق قادری نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ سابق ایم این اے الحا ج شاہ جی گل آفریدی کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت دیتے ہیں انہوں نے کہا کہ اگر خوگہ خیل قوم نے یکجہتی اور اتفاق کا مظاہرہ کیا تو وہ طورخم آڈے کے تنازعہ کو ایک دن میں حل کر سکتے ہیں اور کہا کہ عمران خان پاکستان کو مدینے کی طرز پر ریاست بنانا چاہتے ہیں جس کے لئے آخری دم تک پی ٹی آئی اور عمران خان کا ساتھ دونگاعلامہ نورالحق قادری نے کہا کہ عمران خان کو لو گ اس لئے پسند کرتے ہیں کہ وہ ظالموں کے خلاف ہے اور ملک میں سب کے لئے ایک قانون نافذ کرنا چاہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں ہر مکتبہ فکر کے لوگ شامل ہیں اور یہ کسی ایک فرد کی پارٹی نہیں ہے
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات