کراچی،واٹربورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر خالد محمود شیخ نے ملازمین کی سہولت کیلئے فنڈز اور پینشن ڈپارٹمنٹ میں خصوصی سیل قائم کردیئے

ْ واٹربورڈ کے دسمبر 2017ء تک ریٹائرہونے والے ملازمین اور وفات پانے والے ملازمین کے ورثا کو واجبات کی ادائیگی کردی گئی ہے ،کسی وجہ سے اب تک واجبات وصول نہ کرنے والے چیک ڈپارٹمنٹ یا شعبہ مالیات سے واجبات وصول کرسکتے ہیں

اتوار 15 جولائی 2018 20:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2018ء)واٹربورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر خالد محمود شیخ نے ملازمین کی سہولت کیلئے فنڈز اور پینشن ڈپارٹمنٹ میں خصوصی سیل قائم کردیئے ہیں، واٹربورڈ کے دسمبر 2017ء تک ریٹائرہونے والے ملازمین اور وفات پانے والے ملازمین کے ورثا کو واجبات کی ادائیگی کردی گئی ہے ،کسی وجہ سے اب تک واجبات وصول نہ کرنے والے چیک ڈپارٹمنٹ یا شعبہ مالیات سے واجبات وصول کرسکتے ہیں ،آئندہ ریٹائر ہونے والے ملازمین کو ان کی آخری تنخواہ کے ساتھ یا انتقال کرجانے والے ملازمین کے ورثا کوایک ماہ کے اندر اندر تمام واجبات کی ادائیگی کردی جائیگی ، ایم ڈی واٹربورڈ نے تمام متعلقہ افسران اورعملے کو آئندہ ریٹائرہونے والے ملازمین کی ریٹائرمنٹ سے ایک ماہ قبل واجبات کی ادائیگی کیلئے تمام دفتری کارروائی مکمل کرنے کا پابندکردیا ہے ااس ضمن میں کوتاہی یا غفلت کے مرتکب عملے یا افسران کیخلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی ،تفصیلات کے مطابق ایم ڈی واٹربورڈ خالد محمود شیخ کی ہدایت پردسمبر 2017 تک ریٹائرہونے والے ملازمین اور وفات پانے والے ملازمین کے ورثا کو واجبات کی ادائیگی روا ںماہ کے پہلے ہفتہ سے جاری ہے ،اب تک 95 فیصد سے زائد ریٹائرڈ ملازمین اور وفات پانے والے ملازمین کے ورثا کو مکمل واجبات کی ادائیگی کی جاچکی ہے ، پینشن کی مد میں 16 کروڑ 71 لاکھ روپے سے زائد کی ،ایل پی آر کی مد میں ایک کروڑ 9 2 لاکھ سے زائد کی ، فنانشل اسسٹنس کی مد میں 78 لاکھ سے زائد ،گروپ انشورنس کی مد میں دو کروڑ 35 لاکھ سے زائد ، فنڈ ز کی مد میں 4 کروڑ 22 لاکھ سے زائد ، اور سپلیمنٹری کی مد میں اب تک 50 لاکھ روپے کی ادائیگی کی جاچکی ہے، تاہم چند ریٹائرڈ ملازمین اور وفات پانے والے ملازمین کے ورثا نے اب تک واجبات کی وصولی کیلئے رجوع نہیں کیا ہے ، ان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ جلد از جلد چیک ڈپارٹمنٹ یا شعبہ مالیات سے رجوع کریں اور واجبات حاصل کرلیں،ایم ڈی واٹربورڈ کی ہدایات پر واٹربورڈ کے فنڈز اور پنشن کے شعبہ جات میں خصوصی سیل قائم کردیئے گئے ہیں ،جہاں سے ریٹائرڈ ملازمین اور مرحوم ملازمین کے ورثا کسی بھی قسم کی معلومات یا رہنمائی کے لئے رجوع کرسکتے ہیں، پینشن سے متعلق لینڈ لائن فون نمبر 99230535 اور فنڈز کے سلسلے میں معلومات یا رہنمائی کیلئے 99230540 یا ڈائریکٹر فنڈز اینڈ ایڈمنسٹریشن سے فون نمبر 99231219 پردفتری اوقات کارکے دوران رجوع کیا جاسکتا ہے،واضح رہے کہ ایم ڈی واٹربورڈ خالد محمود شیخ نے شعبہ مالیات کو پابند کیا تھا کہ کہ واٹربورڈ کے تمام ریٹائرڈ ملازمین اور مرحوم ملازمین کے ورثا کو اگست کے پہلے ہفتہ تک تمام واجبات کی ادائیگی ممکن بنائی جائے ،ان ہدایات کی روشنی میںپہلے مرحلے میںدسمبر 2017 تک ریٹائرہونے والے ملازمین اور مرحوم ملازمین کے ورثا کو 5 جولائی سے مکمل واجبات کی ادائیگی شروع کردی گئی تھی ،دوسرے مرحلے میں اگست کے پہلے ہفتہ تک دیگر تمام ریٹائرڈ ملازمین اور وفات پانے والے ملازمین کے ورثا کو واجبات ادا کردیئے جائیں گے ،ایم ڈی واٹربورڈ نے آئندہ ریٹائرہونے والے ملازمین کو ان کی آخری تنخواہ کے ساتھ یا خدانخواستہ وفات پانے والے ملازمین کے ورثا کوایک ماہ کے اندر اندر واجبات کی ادائیگی کے احکامات جاری کردیئے ہیں ،انہوںنے تمام متعلقہ افسران و عملے کو پابندکیا ہے کہ وہ ملازمین کی ریٹائرمنٹ سے ایک ماہ قبل واجبات کی ادائیگی کیلئے تمام ضروری کارروائی مکمل کرلیں،اس سلسلے میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی بصورت دیگر ذمہ دار افسر یا عملے کے خلاف قواعدکے مطابق سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

#