Live Updates

ختم نبوت ایکٹ میں تبدیلی اور ملکی اداروں سے خلاف تصادم کی وجہ سے سنجیدہ طبقہ کا مسلم لیگ ن میں رہنا مشکل ہوگیا،مزید کئی لوگ بھی جلد ن لیگ چھوڑ دیں گے،سابق وزیر مملکت برائے خزانہ عمرایوب خا

اتوار 15 جولائی 2018 20:10

ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جولائی2018ء) تحریک انصاف کے امیدوار قومی اسمبلی وسابق وزیر مملکت برائے خزانہ عمرایوب خان نے کہا ہے کہ ختم نبوت ایکٹ میں تبدیلی اور ملکی اداروں سے تصادم کی پالیسی کیوجہ سے سنجیدہ طبقے کا مسلم لیگ ن میں رہنا مشکل ہوگیاتھامزید کئی لوگ بھی جلد ن لیگ چھوڑ دیں گے۔ جٹی پنڈ میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انھوںنے کہا کہ کانگرس کے خلاف مسلم لیگ کی بنیاد رکھی گئی تھی ان کا پورا خاندان بھی مسلم لیگی تھا لیکن اب مسلم لیگ میں ایک ایسا گروہ پیدا ہوگیا جس نے ملکی اداروں کے خلاف تصادم شروع کردیا جس کیخلاف سنجیدہ لوگوں نے احتجاج بھی کیااور پارٹی کو مشورہ بھی دیا کہ ملکی اداروں باالخصوص عدلیہ اور فوج کے خلاف تصادم کی راہ نہ اپنائی جائے ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھاکہ آج اوراس وقت بھی پاک فوج کے جوان سیاچن گلیشئر کی اکیس ہزار پانچ سو فٹ بلند برف پوش چوٹی پر قوم کے کل کو محفوظ بنانے کے لیے اپنا آج قربان کیے اور دشمن کی گولیاں اپنے سینے پر کھانے کے لیے تیار بیٹھے ہیں اس لیے محب وطن اور سنجیدہ طبقہ پاک فوج کے خلاف بات کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتاتھا اوراسی وجہ سے سابق وزرائے اعظم میر ظفراللہ خان جمالی اور میاں محمد سومرو سمیت زعیم قادری چوہدری نثار اور سردار مہتا ب عباسی جیسے لوگ پارٹی سے ناراض ہوئے ہم نے بھی اسی لیے پارٹی کو خیر باد کہہ دیا ہری پورسے بھی دیرینہ لیگی کارکن ان سے رابطے میں ہیں مزید کئی لوگ جلد ن لیگ چھوڑ جائیں گے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات