این اے 27 سے کامیابی کی صورت میں عوام کے احسان کابدلاحلقہ کوصوبے کا ترقی یافتہ حلقہ بناکرچکائیںگے،غلام علی

اتوار 15 جولائی 2018 20:10

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جولائی2018ء) جے یوآئی کے مرکزی رہنماومتحدہ مجلس عمل این ای27پرامیدوارحاجی غلام علی نے این اے 27کے عوام کویقین دلایاہے کہ 25جولائی کوکامیابی کی صورت میں ان کے احسان کابدلاحلقہ کوصوبیکاترقی یافتہ حلقہ بناکرچکائیںگے،ان کاماضی اس بات کاگواہ ہے کہ بحیثیت ضلع ناظم پشاورکی ترقی اورعوام کی فلاح وبہبودکیلئے جو اقدامات کئے وہ کئی وزراء بھی نہیں کرسکے ہیں،25جولائی کوایم ایم اے کی کامیابی غریب اورمتوسط طبقہ کے عوام کی کامیابی ہوگی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوںنے گزشتہ روزمیاں کلے،اصحاب بابا،چغرمٹی،پجگی اورلڑمہ میں شمولیتی تقریبات اورعوامی اجتماعات سے خطاب کے دوران کیا،اس موقع پرتحریک انصاف،پاکستان پیپلزپارٹی اوردیگرسیاسی جماعتوںکے سینکڑوںافراداپنے اہلخانہ کے ہمراہ جے یوآئی میںشامل ہوگئے،حاجی غلام علی نے جمعیت علماء اسلام میں شمولیت اختیارکرنیوالے افرادکوخوش آمدیدکہتے ہوئے جمیعت کی ٹوپیاںپہنائیں،حاجی غلام علی نے مزیدکہاکہ تبدیلی کے نام پرصوبہ تباہ کردیاگیاہے،ایم ایم اے دورمیں عوام کوہسپتالوںمیں جوادویات مفت ملتی تھیں،تبدیلی والوںنے وہ غائب کردیں،مریض کے داخلہ کیلئے شناختی لازم کردیاگیاہے ایمرجنسی میں لوگ اپنے مریض ہسپتال پہنچائینگے یاشناختی کارڈزڈھونڈیںگے،پانچ سالوںمیںکوئی نئی یونیورسٹی تونہیں بن سکی البتہ یونیورسٹیوںمیں بیلے ڈانس کی تقریبات کاانعقادضرورہواہے،پانچ سالوںمیں کوئی ہائی سکول نہیں بنا البتہ ہم جنس پرستی کے فروغ کیلئے سرگرم این جی اوکامونوگرام سکول کے دروازوںپرچھاپ دیاگیا،25جولائی عوام کو صوبے کوتباہ وبربادکرنیوالوںکومستردکرکے متحدہ مجلس عمل کے امیدواروںکوکامیاب بنائیں،تاکہ صوبے سے بے روزگاری،فحاشی،عریانی،بدامنی اورمغربی تہذیب کاخاتمہ ہوسکے،متحدہ مجلس عمل اقتدارمیں آکر بے روزگاری،تعلیم،صحت،آبنوشی اوردیگرمسائل ہنگامی بنیادوںپرحل کریگی،قومی خزانہ کولوٹنے والوںکااحتساب کیاجائیگا،مغربی تہذیب،غلیظ سیاست،مفاد پرستی کاخاتمہ کیاجائیگا،ان شاء اللہ متحدہ مجلس عمل عوام کے ووٹ کی طاقت سے اقتدارمیں آئیگی۔