این اے 122سے سپورٹس مین رانا علی سلمان کی کامیابی کے لئے دعا گو ہوں ، ما یہ ناز اسپنرسعید اجمل

اتوار 15 جولائی 2018 20:10

لاہور۔15جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2018ء) سابقہ ورلڈ نمبر ون اسپنر سعید اجمل نے بھی شیخوپورہ سٹیڈیم ٹرسٹ کے ممبر ،پنجاب اسمبلی کرکٹ ٹیم کے سابق رکن و حلقہ این اے 122 مانانوالہ، فاروق آباد اور صفدر آباد سے پی ٹی آئی کے امیدوار قومی اسمبلی رانا علی سلمان کی حمایت کا اعلان کردیا جبکہ علی سلمان نے سپورٹ کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے ۔

اپنے ایک ویڈیو پیغام میں سعید اجمل نے کہا کہ سپورٹس مینوں کے سیاست میں آنے سے ملکی کھیلوں کے مسائل بھی حل ہوں گے ۔

(جاری ہے)

رانا علی سلمان کو حلقہ این اے 122سے الیکشن لڑنے پر مبارکباد دیتا ہوں ۔وہ سپورٹس مین اور اچھے انسان ہیں ۔ ان کی کامیابی کے لئے دعا گو ہوں ۔امید ہے کے وہ الیکشن جیت کر کھیلوں کی ترقی کے لئے اہم کردار ادا کریں گے ۔عوام سے میری گذارش ہیں کہ انہیں ووٹ دے کر کامیاب بنائیں ۔علاوہ ازیں رانا علی سلمان نے اے پی پی کو بتایا کہ وہ اپنی حمایت کرنے پر عالمی شہرت یافتہ کرکٹر سعید اجمل کے مشکور ہیں اور انہیں یقین دلاتے ہیں کہ کامیابی کے بعد نہ صرف وہ اپنے حلقہ اور ملکی مسائل کو حل کریں گے بلکہ کھیلوں کی ترقی کے لئے اہم کردار ادا کریں گے ۔