سال 2018-19 کے دوران پیرووال کے سرکاری جنگلات میں 6 لاکھ 50 ہزار پودے لگائے جائیں گے،اشفاق احمد

اتوار 15 جولائی 2018 20:10

خانیوال۔15جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2018ء) ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے کہا ہے کہ سال 2018-19 کے دوران پیرووال کے سرکاری جنگلات میں 6 لاکھ 50 ہزار پودے لگائے جائیں گے جبکہ شجر کاری کے فروغ کیلئے محکمہ صحت اور سکول ایجوکیشن سمیت دیگر محکمہ جات اور پرائیویٹ رقبہ جات پر شجر کاری مہم کے لئے 1 لاکھ 80 ہزار پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے انہوں نے فاریسٹ ریسٹ ہائوس پیرووال میں ایرو کیریا کا پودا لگا کر موسم برسات شجر کاری مہم 2018 کا افتتاح کرتے ہوئے کہی ا س موقع پر سب ڈویثرنل فاریسٹ آفیسر محمد افضل سمیت دیگر افسران بھی انکے ہمراہ تھے ڈپٹی کمشنر نے اس مو قع پر کہا کہ درخت اور پودے ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کے ساتھ ارد گرد کے ماحول کی خوبصورتی کا باعث بنتے ہیں اس لئے لوگوں میں شجر کاری کو فروغ دینے کے لئے بھر پور آگاہی مہم چلائی جائے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کو بتایا گیا کہ رواں سال ضلع خانیوال میں شجرکاری مہم کے لئے 9 نرسریاں قائم کی گئی ہیں اور 9 سیل پوائنٹ پوداجات مقرر کئے جہاں پر تمام اقسام کے پودے دستیاب ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :