زاہد عدنان گڈو کاپارٹی امیدوار بیرسٹرمحمدعلی کھوکھرکے حق میں دستبردار ہونے کااعلان

اتوار 15 جولائی 2018 20:10

ملتان۔15جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2018ء) آزاد امیدوار صوبائی حلقہ 213وسٹی صدر یوتھ ونگ زاہد عدنان گڈو نے پارٹی امیدوار بیرسٹر محمد علی کھوکھر کے حق میں دستبردار ہو نے کا اعلان کردیا، یہ اعلان انہوں نے پریس کلب میں مسلم لیگ (ن) کے صوبائی حلقہ 212میاں شہزاد مقبول بھٹہ اور صوبائی حلقہ 213کے امید وار بیرسٹر محمد علی کھوکھر ودیگر رہنمائوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

بیرسٹر محمد علی کھوکھر نے کہا کہ زاہد عدنان گڈو کے شکر گزار ہیں جنہوں نے پارٹی مفاد کی خاطر بہترین فیصلہ کیا ،اس موقع پر زاہد عدنان گڈو نے کہا کہ شیر کے نشان کی کامیابی کے لئے پارٹی قیادت کے فیصلے کو تسلیم کیا ہے ،انشاء اللہ (ن) لیگ کے تمام امیدوار بھاری مینڈیٹ سے کامیاب ہوں گے ،ملتان کل بھی مسلم لیگ (ن) کا گڑھ تھا آج بھی ہے اور کل بھی رہے گا ۔