ملتان میں مون سون بارشوں کا سلسلہ آج سے شروع ہوگا،محکمہ موسمیات

اتوار 15 جولائی 2018 20:10

ملتان۔15جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2018ء) محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ ملتان میںمون سون کی بارشوں کاسلسلہ سوموار سے شروع ہوگا جو ایک ہفتے تک جاری رہے گا۔محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ یہ بارشیں بالائی پنجاب اور جنوبی پنجاب میں ہوں گی کیونکہ مون سون کی مغربی ہوائیں اس خطے میں داخل ہوناشروع ہوگئی ہیں۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اوراس کے گردونواح میں مطلع جزوی طورپرابر آلودرہے گا جبکہ گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کاامکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بروز اتوار ملتان میں درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 41.7اور کم سے کم 32.6ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیاگیا۔ہوا میں نمی کاتناسب صبح آٹھ بجے 54فیصد اور شام پانچ بجے 42فیصد ریکارڈ کیاگیا۔