نگران وزیراعلیٰ کی ہدایت پر صوبہ بھر میں سانحہ مستونگ و بنوں پر یوم سوگ،سرکاری عمارتوں پر پرچم سرنگوں

اتوار 15 جولائی 2018 20:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2018ء) نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری کی ہدایت پر پنجاب میں سانحہ مستونگ و بنوں پر یوم سوگ منایا گیا۔ یوم سوگ پر سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سر نگوںرہا ہے۔

(جاری ہے)

نگران وزیراعلی نے کہاکہ مستونگ میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ایک قومی سانحہ ہے اورغم کی اس گھڑی میں پوری قوم شہداء کے لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرر ہی ہے - انہوںنے کہاکہ پنجاب کی نگران حکومت بھی غمزدہ خاندانوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے اور شہداء کی عظیم قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔