میڈیکل کالجز میں پرنسپل کی تقرری کا شیڈول تبدیل

اتوار 15 جولائی 2018 20:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2018ء) نگران پنجاب حکومت نے تین میڈیکل کالجز میں پرنسپل کی تقرری کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا۔ سپریم کورٹ کی ہدایات کی روشنی میں علامہ اقبال، پی جی ایم آئی اور ساہیوال میڈیکل کالج کے پرنسپل کیلئے اب صوبے بھر میں میرٹ پر پہلے 30 پروفیسرز کے 17 اور ا18 جولائی کو انٹرویوز ہونگے۔ذرائع کے مطابق نگران حکومت کی جانب سے پرنسپل کیلئے 27 جولائی تک درخواستیں طلب کرنے کیلئے دیا گیا اشتہار بھی منسوخ کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کے نئے شیڈول کے مطابق صوبے بھر میں میرٹ پر پہلے 30سینئر پروفیسرز کو 17 اور 18 جولائی کو انٹرویو کیلئے بلایا گیا ہے تاکہ علامہ اقبال میڈیکل کالج، پی جی ایم آئی، امیر الدین میڈیکل کالج و جنرل ہسپتال اور ساہیوال میڈیکل کالج کے پرنسپل کی تقرری عمل میں لائی جاسکے۔نوٹیفکیشن کے مطابق30 سینئر ترین پروفیسرز کے علاوہ بھی اگر کوئی انٹرویو دینا چاہے تو 18 جولائی کو ان کا انٹریو بھی ہوگا۔ تاہم اب پرنسپل کی تقرری صرف سینئر پروفیسرز میں سے کی جائے گی ۔