شرقپور شریف ‘تیز رفتار ٹیوٹا وین موٹرسائیکل کو بچاتے ہوئے الٹ گئی،1خاتون جاں بحق

اتوار 15 جولائی 2018 20:10

شرقپورشریف(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2018ء) شرقپور شریف کے قریب فیض پور انٹرچینج پر تیز رفتار ٹیوٹا وین موٹرسائیکل کو بچاتے ہوئے الٹ گئی،حادثے میں 1خاتون موقع پر ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

بتایاگیا ہے کہ شرقپور شریف کے قریب فیض پور انٹرچینج پر تیز رفتار ٹیوٹا وین موٹرسائیکل کو بچاتے ہوئے الٹ گئی جس کے نتیجہ میں 1خاتون موقع پر ہلاک ہوگئی جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122شیخوپورہ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے 3زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ٹی ایچ کیو شرقپورشریف منتقل کردیاگیا جہاں سے 2شدید زخمی افراد کو لاہور میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ لاش کو لواحقین کے حوالے کر دیا۔

متعلقہ عنوان :