نگران وزیراعظم کی بلو چستان میںسیاسی جماعتوں کے جلسوں اورامیدواروں کو بھرپور سیکورٹی فراہم کرنے کی ہدا یت

اتوار 15 جولائی 2018 20:20

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جولائی2018ء) نگران وزیراعظم جسٹس(ر) ناصر الملک نے بلو چستان میں حکام کو ہدایت کی کہ وہ سیاسی جماعتوں کے جلسوں ،امیدواروں کو بھرپور سیکورٹی فراہم کرے۔ اتوار کو نگران وزیراعظم جسٹس(ر) ناصر الملک کی زیر صدارت گورنرہائوس میں سانحہ مستونگ کے بعد امن وامان کی صورتحال سے متعلق ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں گورنربلوچستان محمدخان اچکزئی ،نگران وزیراعلیٰ علائوالدین مری ،صوبائی وزراء ،چیف سیکرٹری نذیراختر ،کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ ،آئی جی فرنٹیئرکور بلوچستان ندیم احمد انجم ،آئی جی پولیس محسن حسن بٹ سمیت دیگر اعلیٰ سول وعسکری حکام نے شرکت کی ۔نگران وزیراعظم جسٹس(ر) ناصر الملک کی زیر صدارت اجلاس میں سانحہ درینگڑھ(مستونگ) کے بعد صوبے بھر میں امن وامان سے متعلق صورتحال پر غور کیاگیا اس موقع پر نگران وزیراعظم جسٹس(ر) ناصر الملک نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ سیاسی جماعتوں کے جلسوں ،امیدواروں کو بھرپور سیکورٹی فراہم کرے ۔