سیاست کو کاروبار سمجھنے والوں نے ملک کو اندھیروں میں دھکیل رکھا ہے، ووٹ خرید کر نمائندے منتخب کیے جاتے ہیں ، منتخب نمائندوں کو امریکا خرید لیتا ہے، ستر سال سے جاری اس کھیل کو ختم کرکے سیاست کی سمت درست کریں گے، ہمارا انتخابی منشور رسول عربی کی سیاست کو رائج کرنا ہے،وطن عزیز مشکل ترین دور سے گزر رہا ہے، قوم کو پاکستان کی نظریاتی اساس پر جمع کرکے دشمن کے عزائم ناکام بنائیں گے، جماعة الدعوة پاکستان کے امیر پروفیسر حافظ محمد سعید کا انتخا بی جلسہ سے خطاب

اتوار 15 جولائی 2018 20:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جولائی2018ء) جماعة الدعوة پاکستان کے امیر پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ سیاست کو کاروبار سمجھنے والوں نے ملک کو اندھیروں میں دھکیل رکھا ہے، ووٹ خرید کر نمائندے منتخب کیے جاتے ہیں اور منتخب نمائندوں کو امریکا خرید لیتا ہے،ستر سال سے جاری اس کھیل کو ختم کرکے سیاست کی سمت درست کریں گے، ہمارا انتخابی منشور رسول عربی کی سیاست کو رائج کرنا ہے،وطن عزیز مشکل ترین دور سے گزر رہا ہے، قوم کو پاکستان کی نظریاتی اساس پر جمع کرکے دشمن کے عزائم ناکام بنائیں گے۔

ان خیا لات کا اظہار انہو ں نے ضلع ملیر حلقہ پی ایس 90 بھینس کالونی، ضلع کورنگی حلقہ پی ایس 92 شمسی سوسائٹی اور ضلع وسطی حلقہ پی ایس 129 نارتھ ناظم آباد میں ملی مسلم لیگ کے بڑے انتخابی جلسوں سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔

(جاری ہے)

جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ حافظ محمد سعید کی آمد پر اہالیان علاقہ کی جانب سے ان کا زبردست استقبال کیا گیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔

جلسوں سے ملی مسلم لیگ پاکستان کے نائب صدر اور حلقہ این اے 242، این اے 243 سے نامزد امیدوار مزمل اقبال ہاشمی اور اللہ اکبر تحریک کے نامزد امیدواران حلقہ پی ایس 90 عمران اسلام، پی ایس 92 معیز شہزاد اور پی ایس 129 محمد سلیمان نے بھی خطاب کیا۔ حافظ محمد سعید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس ملک کی خاطر کھڑے ہوئے ہیں۔ یہ ملک اللہ تعالیٰ نے انعام کے طور پر دیا تھا، لیکن ہم نے اس کی قدر نہیں کی۔

آج پاکستان مشکل ترین دور سے گزر رہا ہے، یہ ملک کی نظریاتی اساس کو فراموش کرنے کا نتیجہ ہے۔ ہم نے رائج سیاست کی اصلاح کرکے اس کو درست سمت دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا انتخابی منشور رسول اللہ? کی سیاست کو عام کرنا ہے۔ سیاست دنیا داری نہیں، اسے عبادت سمجھ کر سرانجام دینا چاہیے۔ رسول اللہ? کی سیاست کا مرکز مسجد تھا۔ آج ہم نے بھی کلمہ طیبہ کی بنیاد پر حاصل کیے گئے ملک میں مسجد کے سیاسی کردار کو رواج دینا ہے۔

حافظ محمد سعید نے کہا کہ افسوسناک طور پر سیاست کو نفع بخش کاروبار بنا لیا گیا ہے۔ ووٹ باقاعدہ خریدے جاتے ہیں اور منتخب نمائندوں کو بیرونی قوتیں خرید لیتی ہیں۔ ستر سال سے جاری اس گھنا?نے کھیل کو ختم کرکے پاکستان کو بیرونی غلامی سے نجات دلائیں گے۔ کلمہ طیبہ کی بنیاد پر حاصل کیے گئے ملک میں نظریہ پاکستان کے سوا کوئی دوسرا نظریہ قبول نہیں۔ ملک میں انتشار کی موجودہ صورت حال کا خاتمہ نظریہ پاکستان کو اپنانے سے ہی ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات میں صادق و امین قیادت کا انتخاب کرکے ملک و قوم کو ترقی دلائیں گے۔ خدمت انسانیت کی بنیاد پر سیاست سے ہی کرپشن کے راستے بند ہوں گے۔ عوام نظریہ پاکستان پر ثابت قدم رہتے ہوئے نظریے سے غداری کرنے والوں کو مسترد کردیں۔